اسلام آباد(جیوڈیسک)بے نظیرقتل کیس میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک سے تفتیش کیلیے سوال نامہ تیارکرلیا گیا ہیایف آئی اے ذرائع کیمطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک سے پوچھا جائے گا کہ محترمہ کی انٹرنل سیکیورٹی کس کی ذمہ داری تھی۔
رحمان ملک سے سوال کیا جائے گا کہ وقوعہ کے وقت وہ کہاں تھے۔ بے نظیرکے قتل کی اطلاع کب، کیسے اورکس نے دی۔ بے نظیراورپرویزمشرف کے مابین معاہدہ کس کے کہنے پرہوا تھا۔
ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرخالد رسول کچھ دیربعد رحمان ملک کابیان قلمبند کریں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رحمان ملک کو گزشتہ روز فون پر بلایا گیا تاہم وہ اسلام آباد میں موجود نہ تھے۔ آج ہیڈکوارٹر نہ پہنچنے پر تفتیشی رحمان ملک کو تلاش کرکے بیان ریکارڈ کرے گا۔