راولپنڈی(جیوڈیسک)سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کیس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست ان کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔
عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے پراسیکوٹر کو نوٹس جاری کردیا۔ پرویز مشرف کے وکلا اور پراسیکوٹر ایف ائی اے تین مئی کو پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر دلائل دینا شروع کریں گے۔