ایکشن فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈال کے گانے کی وڈیو جاری

Shoot Artists

Shoot Artists

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی پولیس انکانٹرز کی کہانی بیان کرتی2007کی بالی ووڈ فلم شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا کے سیکوئل شوٹ آٹ ایٹ واڈلا”کے نئے گانے اے مانیا کی وڈیو جاری کردی گئی۔ اے مانیا کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگلوکار عدنان سمیع خان اور شان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی وڈیو میں جان ابراہم ،تشار کپوراور انکے ساتھی گینگسٹرز کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔ہدایتکار سنجے گپتا کی اس فلم کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جان ابراہم، انیل کپور،تشار کپور،کنگنا رناوٹ ،سونوسوڈ ،منوج باجپائی، مہیش منجریکراور رونت روئے نے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

جبکہ پریانکا چوپرا ایک آئٹم سونگ کے لیے بحیثیت مہمان اداکارہ اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔1982میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں ہونے والے پہلے انکانٹرمرڈر سے شروع ہونے والی یہ کہانی ممبئی میں گینگ انکانٹرز کی عکاسی کرتی ہے۔

اس فلم کا میوزک معروف بھارتی موسیقار انو ملک کیساتھ پاکستانی بینڈ Roxenکے گلوکار و موسیقارمصطفی زاہد نے ترتیب دیا ہے۔ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آٹ ایٹ واڈلا رواں سال 3 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔