90 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم کے سیکوئل عاشقی ٹو نے تہلکہ مچا دیا

Aashiqui 2

Aashiqui 2

نئی دہلی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی دہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کا سیکوئل عاشقی ٹو بھی باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور کی سپرہٹ رومانٹک فلم ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم آئرن مین تھری کو کڑی ٹکر دیتے ہوئے 3دنوں میں باکس آفس پر 20اعشاریہ50کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔

ایکشن فلموں کی بہ نسبت کافی عرصے بعد بالی وڈ کی پیش کی گئی رومانٹک فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے پہلے روز6اعشاریہ25کروڑ،دوسرے روز6اعشاریہ75کروڑ اور تیسرے روز7اعشاریہ50 کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن شامل ہیں جسے مکیش بھٹ کے ساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ڈرامہ فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں۔