دہشت گردی ،انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے پڑھا لکھا خوشحال پاکستان کا قیام یقینی بنا کر عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے : نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان بنا یا تھا اور ہم ہی دہشت گردوں اور مذہبی جنونیت پسندوں سے پاکستان کو بچائیں گے۔

سندھ میں آئندہ حکومت ایم کیو ایم بنا ئے گی اور 90دن کے اند ر عوام کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات پہنچا نے کے لئے نیا عوامی بلدیاتی نظام سندھ کی عوام کو دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر1اور4میں انتخابی مہم کے سلسلے میں دفاتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بزرگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوام 11مئی 2013ء کو پتنگ کے انتخابی نشان کو ووٹ دیکر ملک بھر سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔

اس موقع پر حق پرست صوبائی اسمبلی کے اُ میدوار PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ دہشت گردی ،انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے پڑھا لکھا خوشحال پاکستان کا قیام یقینی بنا کر عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے ایم کیو ایم کا فلسفہ پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے اور انشا اللہ پاکستان کے مظلوم عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک سے جاگیردرانہ نظام ،دہشت گردی اور انہتا پسندی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردینگے۔

Election Comping

Election Comping