لندن (جیوڈیسک)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے شاہی سید اور رحمان ملک کو فون کرکے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
الطاف حسین نے دونوں رہنماں کو نائن زیرو آنے پر خوش آمدید کہا اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کو ترجیح قرار دیا۔ ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کو بندوق اور بموں کیزور پر ہائی جیک کیا جارہا ہے۔ریاست دہشت گردوں کے سامنے مکمل بے بس نظر آتی ہے۔
غیر ریاستی عناصر اعتدال پسند جماعتوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ عوام کو جمہوری حق سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے جنرل کیانی کے جرات مندانہ بیان کا بھی خیر مقدم کیا۔