گوانتانامو بے جیل بند کرنے کیلئے دوبارہ کوشش کریں گے : اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے وہ گوانتانامو بے جیل بند کرنے کے لئے دوبارہ کوشش کریں گے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے تو کارروائی کی جائے گی۔

وائٹ ہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا گوانتاناموبے جیل سے امریکا کے بارے میں تاثر پر منفی اثر پڑتا ہے۔ یہ امریکا کی سلامتی کے لئے ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس سے قیدیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے نئی قانون سازی کی اپیل کریں گے۔ شام کے بارے میں ایک سوال پر صدر اوباما نے کہا وہ اس سلسلے میں زمینی حقائق کا انتظار کر رہے ہیں ٹھوس شواہد ملنے پر مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔