کولمبو(جیوڈیسک)سری لنکا نے ملک میں ہونے والی30 سالہ خانہ جنگی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا۔ سری لنکا نے ملک میں ہونے والی خانہ جنگی اور تیس سالہ سرد جنگ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک نے دہشت گردی کو ہوا دی۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن سیکرٹری دفاع اور صدر راجا پاکسے کے بھائی گرتابایا راجا پاکسے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیس سالہ جنگ کا ذمہ دار بھارت ہے۔
جس نے سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی اور تامل باغیوں کی مدد کرنے کی کبھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بھارت صدر راجہ پاکسے کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے سرد جنگ کو بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر ہوا دیتا رہا۔