ٹوکیو(جیوڈیسک)جاپانی گورنر ناکی اینوز نے اسلامی ممالک اور استنبول کے حوالے سے ریمارکس پر معذرت کر لی۔ جاپان کے گورنر تاکی اینوز نے مسلم دنیا اور استنبول کے حوالے سے دئیے گئے ریمارکس پر معذرت کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ناکی نے کہا کہ گزشتہ اولمپک گیمز کے دوران انہوں نے اسلامی دنیا اور استنبول کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں جو ریمارکس دئیے تھے۔
اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران ان کا یہ کہنا تھا کہ اسلامی ممالک آپس میں لڑ رہے ہیں جو کہ نامناسب ریمارکس تھے کیونکہ اس سے مسلم ممالک کے عوام کے درمیان غلطی فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب اپنی اس غلطی کو درست کرتے ہوئے ان ریمارکس پر معافی مانگتے ہیں۔