میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو سٹی میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ براعظم جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے مغربی ریاست کے موریلیا کے علاقے میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سمگلروں نے کمیونٹی پولیس کے مختلف چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔
ادارے کے مطابق ان جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق میکسیکو کے مغربی صوبے میں منشیات کے سمگلروں کے متعدد گروہ موجود ہے۔ ان گروہوں کے درمیان علاقے میں اپنا اثر قائم رکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ارکان کو قتل کرنے کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں۔