فلم دی گریٹ گیپسٹی کا پوسٹر زیادہ موزوں نہیں : امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ بگ بی نے کہا ہے کہ فلم دی گریٹ گیپسٹی کے پوسٹر میں ان کا روپ کوئی زیادہ موزوں نہیں۔ بالی ووڈ بگ بی نے کہا ہے کہ فلم دی گریٹ کیپسٹی کے پوسٹر میں جو روپ انہوں نے دھارا ہے۔

وہ کوئی زیادہ موزوں تو نہیں تاہم ڈائریکٹر کے اصرار پر وہ یہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں بگ بی نے کہا کہ فلم دی گریٹ گیپسٹی کے پوسٹر میں ان کا دھارا گیا روپ ڈائریکٹر لہرمان کی ضد تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹر میری فلم کے لیے ہرگز موزوں نہیں ہے بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ فلم میں میرا کردار بہت ہی چھوٹا ہے۔