تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 6 مئی کو اسلام آباد کے ہاکی گرائونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 6 مئی کو اسلام آباد کے ہاکی گرائونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے الیکشن مہم کے سلسلہ میں اسلام آباد کے ہاکی گرائونڈ میں ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

جس می ملک بھر سے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار اور کارکن بھر پور شرکت کریں گے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان کا کسی بھی جماعت کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوا۔

صرف متحدہ دینی محاذ کے ساتھ کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہیں جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام اور نشان استعمال کرسکتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ اگر کوئی اور سیاسی اور مذہبی جماعت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے تو وہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ تحریک تحفظ پاکستان کا کوئی پارٹی ترجمان نہیں ہے۔