مظلوموں کا تیر ظلمت کے شیر کو نیست ونابود کردے گا شیر وحشت،دہشت،بربریت اور درندگی کی علامت ہے،ذکی چوہدری
Posted on May 1, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مظلوموں کا تیر ظلمت کے شیر کو نیست ونابود کردے گا شیر وحشت،دہشت،بربریت اور درندگی کی علامت ہے۔ہمارے ہاتھ میں حسینیت کا تیر ہے۔ہم ہر ظلم کا خاتمہ کردیں گے پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 160محمدذکی چوہدری نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران نام نہاد شریف ہیں یہ اپنے علامتی نشان کی مانندپچھلے40 سال سے پنجاب بھر کے عوام پر اپنی و حشت اور بربریت کی بناء پر ظلم وستم کے پہاڑ گرارہے ہیں۔ن لیگ کی شرافت کے ڈھکوسلے جھوٹے ہیں۔صدر ذرداری نے نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید ،بھٹو شہید کی وراثت کی امین ہے۔
اس نے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے جان قربان کی تھی۔بھٹو جیسے لیڈر کسی جرنیل سے سودے بازی کرکے اپنے کارکنوں اور عوام کو کسی آمر مطلق العنان آمر کے رحموکرم پر چھوڑ کر وطن سے فرار نہیں ہوئے۔شریف برادران بھگوڑے ہیں بھگوڑے لٹیروں کو عوام 11 مئی کو عوامی تیر کی طاقت کے ذریعے سیاسی موت دیں گیاور عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی عوامی راج قائم کرے گی۔
تاکہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کے پروگرام مکمل کئے جائیں۔پنجاب بھر کے عوام بھٹو ازم کے مثبت اثرات سے مستفید ہونے کے لئے ظالم شیر کو نیست ونابود کردیں گے۔پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آکر مزدور کی تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے اور بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی امدادی رقم دگنا کرتے ہوئے دو ہزار روپے ماہانہ کردے گی۔
پاک ایران گیس معاہدہ اور گوادر پورٹ کو چین جیسے دوست کے انتظامی حوالے کرکے صدر ذرداری نے پاکستان کی سماجی۔دفاعی،معاشی اور جغرافیائی اور سیاسی اساس کی حفاظت کی ہے اس موقعہ پر ساہیوال کی مختلف کاروباری و روحانی شخصیات نے محمدذکی چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
جن میں صرافہ بازار کے صدر مرزا صابر سیکرٹری جنرل رانا شہزاد رانا شہزاد اشرف صدر انجمن تاجران گلی سبزی منڈی اور نواحی گائوں 58/5-Lگنوں بھٹیاں کی معروف روحانی شخصیت پیر عبدالرشید گیلانی سید حسنین شاہ پیرفضل حسین شاہ اور عینول حسین گیلانی نے غیر مشروط طورپر پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وں کی حمایت کااعلان کیا تو کارکنوں نے اپنے گرمجوش نعروں سے ماحول کو گرمائے دیا۔