11مئی کو سانگھڑ کی عوام کو فنکشنل لیگ سے چھٹکارہ دلائیں گے اور اس دن یہاں کی عوام یومِ تشکر منائے گی چودھری محمدعاصم جٹ اوردیگر کا ظفر ٹاؤن میں جلسے سے خطاب

تفصیلات کے مطابق سنجھورو ظفر ٹاؤن میں چودھری فضل کریم رند ہاوا اور صوفی جماعت سنجھوروکے صدرشیر محمد خاصخیلی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ منعقد ہواعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوفی جماعت کے رہنما صوفی سلیمان نے کہا کہ فنکشنل لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے کبھی جئے بھٹو کے نعرے لگانے والے معصوم بچوں پر تشدد کرتی ہے۔

تو کبھی پی پی کے جھنڈے اور پوسٹر ،بینرز اتارے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فنگشنل لیگ کو سانگھڑ سے نکال کر ان کے آبائی حلقے خیر پور تک محدود کر دیں گے۔PS-79کے امیدوار چودھری محمد عاصم جٹ نے کہا کہ 11مئی کو ضلع سانگھڑ کی عوام کوفنکشنل لیگ کے چور اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔ضلع سانگھڑ کی عوام کو40 سال سے بے وقوف بنایا جارہا ہے اور ضلع کی عوام کو کچھ نہیں دیا گیا۔

عوام نے 40 سال تک فنگشنل لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کیا لیکن عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا طوفانی برساتوں میں عوام کی مدد کرنے کے بجائے راشن خراب کر کے سیم نالوںمیں بہا دیا گیا لیکن غریب عوام کو نہیں دیا گیا۔11مئی کو عوام فنگشنل لیگ سے چھٹکارہ پاکر یومِ تشکر منائیں گے۔

پی پی سندھ کونسل کے ممبر خادم حسین رند نے کہا کہ ہم نے پانچ سال عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور عوام کی خدمت پی پی کا منشور ہے۔ پی پی راہنما پارس ڈیرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اچھی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔مقامی سماجی رہنما عبدالغفار قریشی نے کہا کہ صوفی جماعت نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔

جلسے سے خطاب میں چودھری فضل کریم رند ہاوا نے کہا کہ ہم نے ساری عمر فنگشنل لیگ میں گزاری ہے لیکن ہمیں کچھ نہیں دیا گیا ۔ واضع رہے کہ اس بار صوفی جماعت کی جانب سے اپنے مریدوں کو پی پی کوووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور علاقے میں صوفی جماعت کا بڑا ووٹ بینک ہے جس کے باعث پی پی امیدواروں کو اس بار عوام کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔اور پی پی کے امید وار اپنی کامیابی کو یقینی دیکھ رہے ہیں۔