آئے روز مزدوروں کے حقوق کا استحصال پاکستان میں انہیں بغاوت پر مجبور کررہاہے ملک اقرار حسین
Posted on May 1, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہاکہ یکم مئی کو شکاگو میں مظلوم مزدوروں نے اپنے خون سے حقوق کی جنگ لڑی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے خون دینا پڑتا ہے ۔آج پاکستان میں مزدوروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
مزدور غریب سے غریب تر اور سرمایہ دار امیر سے امیر ترین ہوتے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم ۔ڈبلیو ۔ایم کے سیکر ٹر یٹ سے جاری ہو نے والی پریس ریلیز میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئے روز مزدوروں کے حقوق کااستحصال پاکستان میں مزدوروں کو بغاوت پر مجبور کررہاہے ،اس لئے ضرورت اس امر کی ہے۔
مزدوروںکا حق ادا کرکے معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے مزدوروں کے حقوق کے متعلق قابل فخر احکام دئیے ہیں،جن کی واضح مثال رسول خداصلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کا مزدوروں کو اولین ترجیح دینا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم بھی رسول خدا صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی پیروری کرتے ہوئے معاشرے کو پر سکون بناسکتے ہیں۔