لاہور(جیوڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گندم اور کپاس کی کاشت کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔مالا کنڈ،ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی،سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔