شکار پور(جیوڈیسک)شکار پور میں نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار ابراہیم جتوئی کے قافلے کے قریب خود کش دھماکے سے ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔حلقہ این اے202 میں نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی قافلے کے ہمراہ شکارپور آ رہے تھے۔
ٹول پلازہ کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے دھماکا کر دیا،جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حملے میں نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی محفوظ رہے، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خود کش حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے شکار پور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔