واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ کوریائی خطے میں کسی بھی قسم کی صورتحال اور اشتعال انگیزی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ کوریائی خطے میں کسی بھی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے جاپانی ہم منصب اتسوونوری اور نوڈیرا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ کوریائی خطے میں ہر طرح کی کشیدگی کے سامنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر شمالی کوریا سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امن کا راستہ اپنائیں۔ شمالی کوریا کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے عوام کے مفاد میں فیصلہ کرتے ہوئے امن کا راستہ اپنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کوریائی خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے چین کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینکاکو جزیرے میں کسی قسم کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے گریز کرے کیونکہ امریکا بھی ان جزائر پر جاپان کے کنٹرول کو تسلیم کرتا ہے۔