کراچی : حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو با اختیار بنا نے کی جد وجہد کررہے ہیں اور عوام کو مکمل بااختیار بنا کر پاکستان میں خوشحالی ،ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔
عوام 11مئی کو اپنے گھروں سے بلا خوف و خطر نکل کر پتنگ کے نشان پر مہر لگا کر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر1میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف برادریوں اور تاجر نمائندوں نے حق پرست اُمیدواروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔
حق پرست اُمیدوار نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پہلے بھی عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ کراچی کی طرح پاکستان کے چپے چپے کو ترقی سے ہمکنار کرکے عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔
بعد ازاں نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی اور عوام سے اپیل کی کہ ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کے خاتمے کے لئے 11مئی کو حق پرست اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں۔