جسم میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہڈیا ں کمزور اور بھر بھری ہوجاتی ہیں ،ریڑھ کی ہڈی،کولہے کے جوڑاور کلائی کی ہڈیوںپر اثر انداز ہوتا ہے : ڈاکٹر طاہرہ پروین عمر

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی اور پاکستان سوسائٹی برائے رہیو میٹالوجی کے زیر اہتمام “ہڈی ،جوڑ اور پٹھوں کے امراض سے متعلق عوامی آگہی” کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ملکی اور بین الاقوامی طبی ماہرین نے شرکت کی۔

امراض سے متعلق عوامی شعور سے متعلق آگاہی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رہیومیٹالوجی ڈاکٹر طاہرہ پروین عمر ،ڈاکٹر محفوظ عالم اور ڈاکٹر ثمینہ غزنوی ن عوام کو ہڈی جوڑ اور پٹھوں کے امراض سے متعلق انسانی زندگی میں پڑنے والے نقصانات اور اس سے بچنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر انہوں نے اسٹیو پروسس سے متعلق تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے بتا یا کہ اسٹیو پروسس کو عام زبان میں ہڈی کے کھوکھلے ہونے کا مرض کہا جاتا ہے خواتین اور مرد دونوں ہی اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں لیکن یہ مرض مرد کے بہ نسبت خواتین میں زیادہ عام ہے خواتین میں اس بیماری کی شروعات 45سے 55سال کی عمر میں ہوتی ہے۔

اس بیماری کی جسم میں کوئی خاص علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے اسے خاص بیماری کا نام دیا جاتا ہے جو جسم میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئے اس کی وجہ سے جسم کی ہڈیاں بہت زیادہ کمزور اور بُھر بُھری ہوجاتی ہیںجس کی وجہ سے ہلکا سا دبائو پڑنے ،موڑنے کوئی وزنی چیز اُٹھانے حتیٰ کہ کھانسنے سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔

یہ بیماری ویسے تو پورے جسم کی ہڈیوں پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن اس کا نمایاں اثر ریڑھ ہڈی،کولہے کے جوڑاور کلائی کی ہڈیوں پر زیادہ پڑتا ہے ایک اندازے کے مطابق تقریباً9.91ملین افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہیں جس میں خواتین کی تعداد 7.91ملین ہے۔تقریب کے اختتام پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے ڈیپارٹمنٹ آف رہیومیٹالوجی لیاقت نیشنل ہسپتال کو عوامی شعور کی آگاہی کے لئے پروگرام کے انعقاد کو سرا ہا اور امراض سے متعلق عوامی شعور کی آگاہی پر زور دیا۔

Liaquat National Hospital

Liaquat National Hospital