تلہ گنگ کی خبریں 01.05.2013

حلقہ این اے اکسٹھ میں عوام کے پاس امید وراوں کی لائنے لگی ہوئی ہیں اور عوام پریشان ہے کہ کس کا ساتھ دیں
تلہگنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ سے)حلقہ این اے اکسٹھ میں عوام کے پاس امیدوراوں کی لائنے لگی ہوئی ہیںاور عوام پر یشا ن ہے کہ کس کا سا تھ دیں ۔اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امید واراکثر یت سے کامیاب ہوتے رہے ہیں ۔یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ کہلاتا ہے ۔اب اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے سردار ممتاز خان ٹمن ،مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہی کے درمیان کانٹے دار مقابل ہوگا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ ناکام ہونے کے بعد تحریک انصاف تیسرے نمبر پر برقرار ۔مسلم لیگ ن کو اب متحرک کرنے کے لیے سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال نے اپنے کار ڈز اوپن کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ان کے کارڈز اوپن کر نے سے مسلم لیگ ن کا گراف اوپر چلا گیا ہے اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الہی ایک دفعہ پھر 2008والی پوزیشن دیکھ کر گھبراہٹ کے شکار ہوتے نظر ا رہے ہیں ۔عوامی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ق کی مقامی قیادت اور خوشامتی ٹولے نے صیح معنوں میں کام نہیں کیا ۔اگر کام صیح کیا ہوتا تو مسلم لیگ ق کی کشتی اس وقت ہجکھو لے نہیں کھاتی بلکہ ایک مضبو ط پوزیشن میں ہوتی ۔ سردار فیض ٹمن اور سردار غلام عباس کی سپورٹ کے بعد اب چوہدری پرویز الہی ایک مقابلہ کی پوزیشن میں ائے ہیں ۔الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد اب اگر مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب ہوتا ہے تو ملک سیلم اقبال اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کی کا میا بی کی صو رت میںسر دار غلا م عباس اور سر دار فیض ٹمن کو کریڈٹ جائے گا ۔عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے 2002سے 2008تک صدر (ر) پرویز مشرف کی حکومت کا ساتھ دیا اور اب رہی سہی کسر پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ بن کر نکالی ہے ۔اب مسلم لیگ ق کو ووٹ دینا صدر زرداری کی پالیساں کو قبول کرنا ہے کیونکہ لو ڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر مسائلوں کو پیپلز پارٹی کی حکومت حل کرنے میںنا کام رہی ہے ۔ اس لیے مسلم لیگ ق کے امیدوار عوام کو مطمئن کرنے میں کافی دشواریاں کا سامنا ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام نے پانچ سال تک تنہا پارلیمینٹ میں دینی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام اور اسلامی آئین کی پاسداری کا حق ادا کیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)جمعیت علمائے اسلام نے پانچ سال تک تنہا پارلیمینٹ میں دینی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام اور اسلامی آئین کی پاسداری کا حق ادا کیا ظلم اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو جے یوآئی کا ساتھ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنماء شیخ محمدفاروق نے لاوہ گوہل،دندہ اورونہارمیں سیدفاروق حسین شاہ کی انتخابی مہم کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاجمعیت علمائے اسلام نے سب سے مضبوط اور عوام فلاح و بہبو د کا منشور پیش کر کے تعلیم یافتے طبقے کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے گر قوم سمجھتی ہے 65سالوں میں ہونے والے ظلم اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو جے یوآئی کا ساتھ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں علماء کے علاوہ کسی بھی سیاسی کا ہاتھ رشوت سے سلامت نہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہی عوام کے ووٹ کی حق دار ہے کیونکہ ہم نے پارلیمینٹ میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یورپی یونین الیکشن جائزہ کار مشن کا دورہ تلہ گنگ ،الیکشن انتظامات کا جائزہ
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)یورپی یونین الیکشن جائزہ کارمشن کا دورہ تلہ گنگ ،الیکشن انتظامات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین الیکشن جائزہ کار مشن کے لانگ ٹرم آبزرورایلن والینٹن ڈراگن (رومانیہ )اور سونیا میگوئل پرائیراڈی
فرئیگرئڈو(پرتگال)ترجمان مریم طاہر کے ساتھ تلہ گنگ کا دورہ کیا اور ریٹرننگ آفیسر میاں محمد عبدالرفیق ، اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جائزہ کار مشن نے کہا کہ ہم پاکستان میں فری اینڈ فئیر الیکشن کے عمل کا مشاہدہ کرے گا کستان میں جمہوری عمل کی حمایت کی جائے ،انتخابی عمل پر عوامی اعتماد کو بڑھانا ،انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لئے احترام کو مضبوط کرنا انتخابی تنازعات کا حل ووٹنگ اور جدول بندی وغیرہ اس کے مقاصد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف تلہ گنگ کے جلسہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پی ٹی آئی کے پی پی 23سے اْمیدوار کرنل(ر) سلطان سرخرو کے بھائی بریگیڈئیر(ر) محمد عباس کے ذاتی محافظ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)تحریک انصاف تلہ گنگ کے جلسہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پی ٹی آئی کے پی پی 23سے اْمیدوار کرنل(ر) سلطان سرخرو کے بھائی بریگیڈئیر(ر) محمد عباس کے ذاتی محافظ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بریگیڈئیر(ر) محمد عباس کے محافظ بشیر احمد ولد مہر خان ساکن ونہار نے جلسہ میں سرعام اسلحہ کی نمائش کی تھی جس پر پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ نے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 11ـBAOکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے کہا ہے کہ اگر میں سابق گروپ میں ہوتا تو میری عوام پسماندہ رہ جاتی ہم مثبت سوچ کے ساتھ آگے آئے ہیں
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے کہا ہے کہ اگر میں سابق گروپ میں ہوتا تو میری عوام پسماندہ رہ جاتی ہم مثبت سوچ کے ساتھ آگے آئے ہیں، ہمیں عام انسان کی محرومیوں کا بخوبی اندازہ ہے ہمیں کسی بھی صورت
عوام کی ناراضگی منظور نہیں عوام کی حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔ ہم کسی شخصیت کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ رہے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے ساتھ ہیں۔ جتنا مخلص حافظ عمار یاسر کو پایا شاید اپنے آپ کو بھی نہیں سمجھتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پچنند میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ سے مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور امیدوار حلقہ این اے اکسٹھ چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الٰہی ،حافظ عمار یاسر،امجد الیاس،ملک آفتاب پچنند و دیگر نے بھی خطاب کیا،شاندار عوامی اجتماع کا اہتمام پچنند کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد حسین اور کمال خیل برادری نے کیا تھا،چوہدری راسخ الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں کامیاب کروائیں ہم آپ کو ڈبل محبت دیں گے۔ کامیابی کے بعد تمام مطالبات پورا کریں گے۔ پچنند سوئی گیس کا منصوبہ بہت جلد کامیابی کے بعد مکمل کیا جائے گا اور علاقے میں نوجوانوں کے کھیلنے کے لیئے سٹیڈیم بنائیں گے عوام اس ریس میں سائیکل کو جتوائیں گے۔حافظ عمار یاسر نے کہا کہ ہماری جان ختم نبوت پر قربان۔ چند ووٹوں کے لیئے اپنی غیرت اور ایمان کا سودا نہیں کرسکتا۔ چند مفاد پرست ٹولے نے میرے خلاف ناپاک عظائم سے مجھ پر انگلی اٹھائی۔ میرے ایمان پر ڈاکہ ڈالا میں اس ٹولے کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاست کیا چیز ہے میں اپنا سب کچھ نبی پاک? اور آپ کی آل پر قربان کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی پر ضرور تنقید کی جاسکتی ہے لیکن میرے خلاف غلط افواہیں پھیلانا کسی کو اجازت نہیں کہ وہ میرے ایمان پر ڈاکہ ڈالے۔ ایسے لوگ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے میرے خلاف بے بنیاد پراپگینڈے بنا رہے ہیں لیکن وہ کسی بھی سازش میں کامیاب نہ ہو پائیں گے۔ انہوں نے فیض ٹمن کے حوالے سے کہا کہ ان کی تحصیل تلہ گنگ میں نمایا ں کارکردگی ہے ہماری اور ان کی سوچ ایک ہے۔گزشتہ چوہدری پرویز الٰہی اور فیض ٹمن کی کارکردگی کو اگر ہٹا دیا جائے تو عوام کو اندازہ ہوگا کہ باقی سیاسی مفاد پرستوں نے حلقے کے لیئے کیا کیا۔ انشاء اللہ کامیابی کے فوراََ بعد سب سے پہلا منصوبہ پچنند کو سوئی گیس کی فراہمی ہوگا یہیں سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے۔ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ق کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے لیکن پنجاب اسمبلی میں پچنند کی عوام کے
حقوق کی کوئی بات تک نہیں کی۔ پچنند بائی پاس کا منصوبہ ہمارا تھا ہمارے منصوبوں کو چوری کرتے رہے۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ اپنا ووٹ مت ضائع کریں ووٹ دیں کارکردگی کی بنیاد پر۔ امیدوار حلقہ پی پی 23 سردار امجد الیاس نے خطاب میں کہا کہ نااہل ایم پی اے کے منتخب ہونے کی وجہ سے پچنند میں میگا پروجیکٹ پر کام نہ ہوسکا حلقہ کی حالت زار اسی وجہ سے ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے تحصیل تلہ گنگ میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قائم کیا۔ سابق ایم پی اے اپنے اور اپنے مفاد کے لیئے الیکشن میں لڑے جبکہ ہم عوام کے لیئے الیکشن میں حصہ لے رہیں ہیں۔ سابق تحصیل نائب ناظم ملک آفتاب اعوان نے خطاب میں کہا کہ سابق ایم پی اے عوام میں اپنی مقبولیت کا راگ ایک کتابچے کی شکل میں کررہے ہیں اگر چوہدری پرویز الٰہی کی کارکردگی کو ہم کتابی شکل دیں تو بڑے بڑے رجسٹرڈ بھر جائیں۔سابق ایم پی اے عوام کو اچھوت سمجھتے ہوئے ان سے ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہیں۔ عوام سچے اور کھرے لیڈروں کا انتخاب کریں اور مفاد پرست ٹولے کو شکست دیں اس موقع پر عبدالکریم ریحان، ملک عبیدا لرحمان، محمد افضل،حاجی جاوید اقبال وروال، چیئرمین ملک محرم خان، ملک وقار مراد وند، استاد محمد الیاس،شیخ سعید تلہ گنگ، حافظ مجتبیٰ احمد، صفی اللہ ریحان سمیت دیگر سیاسی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھوکہ دہی سے زمین فروخت کرنے کے نام پر دو لاکھ52ہزار ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)دھوکہ دہی سے زمین فروخت کرنے کے نام پر دو لاکھ52ہزار ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،احمد نواز سکنہ بلوال تھانہ لاوہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ میں نے نعیم ولد مظفر خان کو دو لاکھ 52ہزار دئیے جس کے عوض اس نے نیشنل بینک میں رہن رکھی ہوئی اراضی میرے نام منتقل کرنے کا وعدہ کیا۔رقم لینے کے باوجود بار بار کہا گیا لیکن ملزم اپنے وعدہ پورا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔