مینگورہ میں اے این پی کے صوبائی امیدوار پر قاتلانہ حملہ

Mingora

Mingora

مینگورہ (جیوڈیسک)سابق صوبائی وزیر واجد علی انتخابی مہم کے سلسلے میں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، گاڑی پر فائرنگ بال بال بچ گئے۔مینگورہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی امیدوار واجد علی خان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

اے این پی کیساتھ صوبائی وزیر اور پی کے80 سے امیدوار واجد علی خان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے تاہم صوبائی وزیر محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔