لورالائی(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ اقتدار میں آ کر بلوچستان میں فوجی کارروائی اور پشتونوں پر ہونے والا ظلم ختم کر دیں گے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا۔
سب کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔ قوم نے 11 مئی کو نئے پاکستان کا آغاز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں نئے پاکستان کو ووٹ دیں۔ بلوچستان میں فوجی کارروائی ختم کر کے سیاسی حل ڈھونڈیں گے۔
پشتونوں پر ہونے والا ظلم ختم کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیت کی نام پر سیاست کرنے والے پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔