واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا میں طیارے کے حادثے میں دو پاکستانی سفارتکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔سیسنا طیارے کو حادثہ واشنگٹن کے قریب ورجینیا کے علاقے میں پیش آیا ،طیارے میں دو پاکستانی سفارت کار شجاعت راٹھور اور گروپ کیپٹن حبیب پراچہ اور ان کے پاکستانی نژاد امریکی دوست وسیم حیدر سوار تھیجو تفریحی ٹور پر جا رہے تھے۔
تینوں زخمیوں کو طیارے کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔وسیم حیدر اور حبیب پراچہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا البتہ شجاعت راٹھور کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
شجاعت راٹھور پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ سیل سے منسلک ہیں جبکہ گروپ کیپٹن حبیب پراچہ ڈیفنس اتاشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔26 اپریل کو پیش آنے والے اس حادثے کو پاکستانی سفارتخانے نے چھپانے کی کوشش کی۔