اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کر رہا ہے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایک شخص آئین پامال کرتا رہا،آئین کہتا ہے کہ ایسے شخص کو سزا دو۔ آپ کہتے ہیں کہ عدالت کچھ نہ کرے اور معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دے۔ حکومت کچھ نہیں کرتی اور یہ عمل بار بار ہوتا ہے، صرف آئین کے آرٹیکل 6 کو دیکھیں اور بتائیں کہ عدالت کیا کرے۔