انوشکا شرما کی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Anuska sharma

Anuska sharma

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔چلبلی اداکارہ کہلانے والی انوشکا شرما نے دو ہزار آٹھ میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ پہلی فلم رب نے بنا دی جوڑی میں ان کے مدمقابل اداکار شاہ رخ خان تھے۔

دو ہزار دس میں فلم بینڈ باجا بارات میں پرفارمنس نے انہیں اہم اداکاراں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ انوشکا شرما مختصر کیریئر میں اب تک کئی ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

دو ہزار بارہ میں ان کی فلم جب تک ہے جان اور رواں سال متروکی بجلی کا منڈولا کو بھی بھرپور پذیرائی ملی۔ آئندہ سال انوشکا کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں پی کے اور بمبے ویلوٹ شامل ہیں۔