محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک کو چوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں سے بچانے اور عوام کو حقوق و انصاف مہیا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں،روحیل اکبر
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک کو چوروں ڈاکوئوں اور لٹیروں سے بچانے اور عوام کو حقوق و انصاف مہیا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے ظلم و ستم نے عوام کا ضمیر جگا دیا ہے۔
ہر پاکستانی ملک سے سٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں مفاد پرست اور کرپٹ و بے ضمیر سیاسی ٹولے کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا تحریک تحفظ پاکستان اقتدار میں آ کر مھنگائی بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے اوور سیز پاکستانیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے ملک میں معاشی انقلاب برپا کرے گی۔
پاکستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار عوام کو منتقل کر دے گی تبدیلی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ پوری قوم ووٹ کی طاقت سے 11 مئی کو میزائل پر نشان لگا کر کرپشن مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت کی بجائے عدل و انصاف اور امن کا بول بالا کریگی۔