گجرات کی خبریں 01.05.2013
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات میں APFUTUکے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی تقریبات کاانعقاد کیاگیا
گجرات(جی پی آئی)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر گجرات میں ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائی جوش وخروش سے تقریبات کاانعقاد کیاگیا، سب سے بڑی تقریب آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈیونینزکے زیراہتمام منعقد ہوئی، تقریب امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں منعقد ہوئی، جس کے اختتام پر مزدوروں کی احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، تقریب سے پیرزادہ امتیاز سید ،محمدنوید، فراست حسین ڈار، مرزا شاہد رشید، سید علی رضا، سید ساجد حسین، امتیاز حسین شاہین، محمدنوید،سہیل یوسف اوردیگر مزدور رہنمائوں نے خطاب کیا،مقررین نے اپنے خطاب میں شگاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور گزشتہ پانچ سالوں میں لیبر پالیسی اور دیگر قوانین کی وجہ سے پیدا ہونے والی حساس صورتحال پر سخت تنقید کی، مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ماحول میں تمام سیاسی اورمذہبی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کش اور مزدوروں کو سبزباغ تو دکھاتے ہیں لیکن برسراقتدار آتے ہی یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں اپنی اپنی سیاسی اور دینی جماعتوں میں لیبر ونگ تو بنا رکھے ہیں لیکن لیبر قوانین سے آشنا تک نہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اورامن وامان کی صورتحال نے سب سے زیادہ محنت کش اورمزدور طبقہ کو نقصان پہنچایا ہے، ملک میں ڈیڑھ کروڑ سے زائدافراد اس وقت بے روزگار ہیں، لیکن ملک چلانے والے سیاستدانوں کو لوٹ مار کے سوا ملک اور قوم کے مسائل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں، جس تیزی سے پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اسی تیزی سے لیبر قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی بھی کی جا رہی ہے اور محنت کش مزدوروں کی اجرت میں اضافہ مہنگائی کو مد نظر رکھ کر نہیں کیا جاتا ، ہر سال سیاستدان اپنی تنخواہیں پارلیمنٹ سے بڑھوا لیتے ہیں ، جبکہ سوشل سکیورٹی اور اولڈایج بینیفٹ کے محکمہ جات صرف نام کے رہ گئے ہیں، وہ بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں سیاسی جماعتوں کی طرح ناکام ہو چکے ہیں، محنت کش اور مزدوروں کے لیے قائم کیے گئے سرکاری محکمہ جات میں بھی سیاسی عمل دخل اور من پسند کے قوانین نافذالعمل ہیں، ٹی ایم اے ملازمین ،بھٹہ خشت مزدور، ووڈورکنگ مزدوروں سمیت سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام نافذ ہو چکا ہے ،سرکاری ادارے محنت کشوں کے حقوق کے محافظ نہیں رہے، کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی باری جس طرح مقررکر رکھی ہے اسی طرح انہوںنے اپنی من پسند سے ہی لیبر اور انسانی حقوق بنانے کا کاروبار بنا رکھا ہے اور نمائندہ ٹریڈ یونینز کی مشاورت کے بغیر قوانین بنانے کا رواج ملک میں نافذ العمل ہے،مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک اور پاکستانی حکومتوں کو چلانے والی غیر ملکی قوتوں کے ایسے تمام قوانین کو رد کرتے ہیں جس سے ملک کا محنت کش مزدور بری طرح متاثر ہو اور حکمران بے حس ہو جائیں،مقررین نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام متحد ہو کر عملی طور پر جدوجہد کریں اور بے روزگاری ،لاقانونیت ،لیبر قوانین کی پامالی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سراپا احتجاج بنا جا سکے، یوم مئی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق اور سچ کے لیے محنت کش اور مزدور کس طرح جدوجہدکر سکتے ہیں اور سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ سوچ کے حامل سیاستدانوں اور سرکاری اداروں کے افسران کے خلاف جدوجہد کی جا سکے،تقریب کے اختتام پر ریلی نکالی گئی جو اپنے مقرر راستوں سے ہوتی ہوئی تمبل چوک گجرات میں اختتام پذیر ہوئی ،آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈٹریڈ یونینز کے زیراہتمام گجرات کے علاوہ منڈی بہائوالدین ،جہلم، ملتان،بہاول نگر،بہاول پور، راولپنڈی، کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ سرکاری طور پر مکمل چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این اے 105 کے بااثر خاندانوں کی ن لیگ اور احمد مختار کو چھوڑ کر چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی گجرات میں اپنی انتخابی مہم نہایت کامیابی سے بھرپور طور پر چلا رہے ہیں اور ان کی حمایت کا کھلم کھلا اعلان کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز بھی حلقہ این اے 105 کے مختلف مقامات کے سرکردہ افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت ن لیگ، دیگر جماعتوں اور احمد مختار کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اور چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔ یونین کونسل مدینہ سیداں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر اور مقدم برادری کے سید شبیر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر بڑے انتخابی اجتماع میں شبیر حسین شاہ، ذوالفقار حسین شاہ اور ابرار حسین شاہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر علاقہ کی دیگر معتبر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں ضمیر حسین شاہ، عظمت سید، افتخار احمد میر، ریحان شاہ، باوا مظہر حسین شامل ہیں۔ غازی کھوکھر میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں ن لیگ کے سرکردہ رہنمائوں چودھری شریعت اللہ اور چودھری طارق نے بھی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس جلسہ کا اہتمام ملک شاہد ایوب اور ملک ریحان اکبر نے کیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے انتخابی جلسوں میں اپنے خطاب میں کہا کہ دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے بعد انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کو میری وزارتِ اعلیٰ کے دور میں جو بے شمار منصوبے دئیے گئے ان میں سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی آف گجرات سرفہرست ہے، 1122 سے روزانہ پنجاب بھر میں ہزاروں لوگ مستفید ہوتے ہیں جن کی دعائیں اہل گجرات کو ملتی ہیں، گجرات یونیورسٹی ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ علم کا مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گجرات یونیورسٹی کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی اور بنیاد سے لے کر سٹاف تک ہر کام میرٹ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جبکہ ن لیگ کی حکومت نے گجرات یونیورسٹی کو ایک پائی کا فنڈ نہیں دیا میری ہی وزارت اعلیٰ دور کے دئیے ہوئے فنڈز یونیورسٹی آج بھی استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا گجرات کے عوام کے ساتھ ہے گجرات کے دکھ درد اور لوگوں کی مشکلات کا ہم سے بہتر مداوا کون کر سکتا ہے، انشاء اللہ ہم گجرات انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کریں گے، گجرات، سیالکوٹـ لاہور موٹروے کے منصوبے پر عملدرآمد کریں گے، ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں گجرات کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام کے 140 ارب روپے تنور سکینڈل، جنگلہ بس، لیپ ٹاپ اور دیگر ناکام سکیموں میں ضائع کر دئیے، ہمارے بعد انہوں نے ترقی کا پہیہ جہاں روکا تھا الیکشن کے بعد انشاء اللہ وہیں سے شروع ہو گا گجرات ہمارا گھر ہے اور اس کو بنانا اور سنوارنا ہمارے خاندان کی روایت ہے۔ میاں عمران مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات کے عوام جھوٹے اور جعلی ڈگری والے کو پہچان چکے ہیں جسے ووٹ دے کر وہ پورے 5 سال پچھتاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے جعلی ڈگری کو اصلی ڈگری ظاہر کرنے والے لاہور ہائیکورٹ سے ہمیشہ کیلئے نا اہل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات چودھری پرویزالٰہی نے اصلی ڈگری کیلئے بنائی تھی، عوام سائیکل پر مہر لگائیں اور ترقی کے پہیہ کو دوبارہ سٹارٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت فاطمة الزاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جشن ولادت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
گجرات (جی پی آئی)حضرت فاطمہ الزاہر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جشن ولادت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، امام بارگاہ حسینیہ میں اس سلسلہ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی ، جس اہتمام سید رضوان علی شاہ نے کیا ، جبکہ خصوصی خطاب آغا مبارک علی موسوی نے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا مبارک علی موسوی نے کہا کہ بیٹی کو اللہ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا گیا اور حضرت فاطمة الزاہر رحمت بن کر رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لائیں اور پوری دنیا میں جشن ولادت حضرت فاطمة الزاہرہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ، اس دن بیٹے اپنی مائوں کو ،بھائی اپنی بہنوں کو اور شوہر اپنی بیویوں کو تحائف دیتے ہیں اور حضرت فاطمة الزاہرہ کی آمد کی خوشی مناتے ہیں ، سیدرضوان علی شاہ ایک طرف ساری دنیا الیکشن کی تیاریوں میں مشغول ہے اور کسی کو اہلبیت اطہار کی والدہ محترمہ کا ہوش نہیں ایسے میں ہم نے اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے تا کہ ہم حضرت فاطمة الزاہرہ کی آمد کی خوشی منا سکیں ، اس سلسلہ میں حر عباس شاہ و دیگر دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ معاونت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور نیاز تقسیم کی گی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حسین الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوارو ں کی حمایت میں جلالپور جٹاں کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے کمانڈر صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوارو ں کی حمایت میں جلالپور جٹاں کا دورہ کیا ، اور محمد شعیب لودھی کی طرف سے محلہ چوہٹرا اور محلہ جوگی پورہ میں ارائیں برادری کی طرف سے منعقدہ بڑے بڑے انتخابی جلسوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، مین بازار جلالپور جٹاں پہنچنے پر چوہدری حسین الٰہی کا شعیب لودھی ، احمد مختار لودھی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مثالی استقبال کیا ، بازار میں چوہدری حسین الٰہی نے تاجر برادری سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں ، تاجر برادری کی طرف سے کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے کی آمد کا خیرمقدم کیا گیا اور زبردست گل پاشی کی گئی اور مالائیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ، چوہدری حسین الٰہی کی آمد پر تاجر برادری نے کرنسی نوٹ نچھاور کیے ، اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھگڑے بھی ڈالے ، تمام دوکانداروں کا چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ تعارف بھی کروایا گیا ، چوہدری حسین الٰہی کابہت بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ محلہ چوہترا میں پہنچایا گیا ، جہاں پر منتظمین کی طرف سے چوہدری حسین کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا اور ثابت کیا گیا کہ علاقہ کے عوام چوہدری برادران کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحتیں برئوے کار لائیں گے ، اس موقع پر چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، شعیب لودھی ، احمد مختار لودھی ، احسن مختار لودھی ، محمد حماد وحید وڑائچ ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری شمشاد آف نت ، وقاص گجر ، نقاش گجر ، توقیر حیات ، محمد بلال وڑائچ ، محمد ندیم ، صحافی محمد سجیل خان ، محمد عبداللہ باجوہ ، عبدالرزاق کھوکھر و دیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ظہور الٰہی شہید کے دیوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے :چوہدری حسین الٰہی
گجرات (جی پی آئی)چوہدری ظہور الٰہی شہید کے دیوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، ظہور الٰہی شہید آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ، ہم چوہدری ظہور الٰہی کی خدمت اور تابعداری کا مشن لیکر میدان میں نکلے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی نے گزشتہ روز جلالپور جٹاں میں محلہ چوہترا اور محلہ جوگی پورہ میں بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے ، انہوںںے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ضلع گجرات کے عوام کیلئے ایسا کر جائیں کہ ہمیشہ حلقہ کے عوام اچھے الفاظ کے ساتھ یاد رکھیں ، ترقیاتی کاموں کی مثالیں قائم کی ہیں ، اور آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کی مثالیں قائم کریں گے ، 11مئی کے بعد آئندہ 5سال میرے لیے امتحان ہونگے ، اگر 5سالوں میں آپ کے مسائل حل نہ کر سکا تو آپ کے پاس ووٹ لینے نہیں آئوں گا ، ہم پہلے گجرات کو بدلیں گے اور پھر پورے پاکستان کو بدلیں گے ، ملک میں عدل و انصاف کی بالا دستی چاہتے ہیں ، حلقہ کے عوام موسمی امیدواروں کے جھانسے میں نہ آئیں ، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے ہاتھ مضبوط کریں ، مسلم لیگ قائداعظم کی کاکرکردگی مثالی ہے ، جس کے سامنے سب امیدواران زیرو ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوان میرے دست بازو بنیں انشاء اللہ علاقہ کے عوام جو مسائل بتا رہے ہیں ، آئندہ دنوں میں ایک بھی مسئلہ باقی نہ رہے گا ، ایجوکیشن کو پرموٹ کرینگے ، تا کہ نوجوان پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ، نوجوانوں کیلئے گرائونڈ بھی بنائیں گے ، تا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی ٹیلنٹ اجاگر ہو سکے ، انتخابی جلسوں میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری شمشاد شبر آف نت نے سرانجام دئیے ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، وحید وڑائچ ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، وقاص گجر ، عبداللہ باجوہ ، محمد بلال وڑائچ ، محمد ندیم ، محمد عثمان و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف تاجر احمر ثنا بٹ نے 40ووٹ زائد حاصل کر کے عتیق الرشید بٹ کو بڑی شکست دے دی
گجرات (جی پی آئی)انجمن تاجران سرکلر روڈ ٹریڈ یونین کے مارچ کے وسط میں الیکشن کے ذریعے بھاری اکثیریت سے کامیابی حاصل کرنے والے عتیق الرشید بٹ ، صدر منتخب ہونے کے بعد ہی سیاسی عمل کو استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں بمعہ ممبران شمولیت کا اعلان کر دیا ، انجمن تاجران سرکلر روڈ کے تاجرں نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نئے صدر ، سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے ممبران کا دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا ، آخر کار 30اپریل 2013کو برائے صدارت کیلئے عتیق الرشید بٹ اوراحمر ثناء بٹ میں مقابلہ ہوا اور سرکلر روڈ کے معروف تاجر احمر ثنا بٹ نے 40ووٹ زائد حاصل کر کے عتیق الرشید بٹ کو بڑی شکست دے دی ، سابقہ صدر عتیق الرشید بٹ نے صرف 17ووٹ حاصل کئے جبکہ باقی کابینہ سابقہ ہی کام کرتے رہے گی ، اسی طرح عتیق الرشید بٹ کو مسلم ن چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں جانے پر انہیں صدارت سے بھی ہاتھ دھونے پڑ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمیع اللہ بٹ نے احمر ثناء بٹ کو صدر سرکلر روڈ منتخب ہونے پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے معروف تاجر سمیع اللہ بٹ بٹ آٹوز و دیگر نے انجمن تاجران سرکلر روڈ ٹریڈ یونین گجرات کے نو منتخب صدر احمر ثناء بٹ کو انجمن تاجران پرانا جلالپوری اڈا سرکلر روڈ گجرات کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر احمر ثناء بٹ اپنے تمام ممبران کو اپنی قیادت میں لے کر اپنے ہر تاجر کی تکلیف اور پریشانی کو اپنا سمجھتے ہوئے احسن طریقے سے حل کریں گے اور پہلے سے زیادہ ممبران کی نگرانی میں تمام کام اجاگر کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی مہم بہت تیزی کے ساتھ جاری
گجرات (جی پی آئی)اس وقت گجرات میں انتخابی مہم بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے امیدواران اپنی کامیابی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 105میں کانٹے دار مقابلہ کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری مبشر حسین ، اور مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی ، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے 105پر الحاج محمد افضل گوندل بہت متحرک نظر آ رہے ہیں جبکہ پی پی 111کے مقابلہ کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے حاجی عمران ظفر ، تحریک انصاف کی طر ف سے چوہدری محمد سلیم سرور جوڑا ، جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر محمد طارق سلیم ، چوہدری وقار نادر جوڑا اور زاہد حسین سلیمی اپنی اپنی کامیابی کیلئے مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگ کے ذریعے اپنی اپنی پارٹی روشناس کروا رہے ہیں ، جبکہ اس وقت پر تمام امیدواران ووٹ لینے کی خاطر برادری ازم ، دیگر مختلف طریقے اندر کھاتے استعمال کر رہے ہیں ، لیکن عوام اب خصوصی طور پر نوجوان نسل اب بہت سوچ بھوج رکھ رہی ہیں ، کہ یہ تمام جتنی سیاسی پارٹی اور کامیابی ہونے والی پارٹی آج تک اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے ووٹ حاصل کر لیتے ہیں ، لیکن کامیابی کے بعد کبھی بھی ان کی غمی یا خوشی میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آجکل سیاسی مہم زور و شور سے جاری ہیں :سیاسی راہنما
گجرات (جی پی آئی)انجمن تاجران آٹو سپیئر پارٹس رجسٹرڈ گجرت کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق نے ان کے آفس میں آئے ہوئے سیاسی راہنمائوں سے الیکشن 2013کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آجکل سیاسی مہم زور و شور سے جاری ہیں ، اور تمام امیدوار کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے حلقوں کے تمام یونین کونسلوں میں اپنے ووٹوروں سے ملاقات کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کا اہم مسئلہ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی جو سابقہ وفاقی حکومت کا عوام کو اپنے 5سال کے دور میں دیا ، چوہدری محمد رزاق نے سیاسی راہنمائوں اور مختلف شخصیت سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ہم بہت جلد فیصلہ کریں گے کہ کن امیدواروں کی سپوٹ کریں گے جو ملک کے اہم مسائل شہر گجرات میں ترقیاتی کام اور مختلف مسائل حل مکمل طور پر کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے :ثناء اللہ بٹ
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ نے کالرہ کلاں میں ایک انتخابی مہم کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ 5سال میں PPPاور ق لیگ نے مل کر اسی ملک کی بہتری کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرنے کیلئے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور اسی عوام کو جھوٹے دلاسے دے کر 20تا 22گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، ہر روز مہنگائی اور تمام ادارے تباہ کر دئیے ہیں ، اس لئے اب آپ لوگوں نے 11مئی کو این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کریں اور اپنے تمام عزیز و اقارب دوستوں کو بھی ضرور یاد کرائیں کہ اس دفعہ اس ملک میں ان لوٹ مار لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے ہی اتنا زیادہ بدلہ لینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل 54میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل 54میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جاوید بٹ اور رانا مشرف ناز کی سربراہی میں مسلم لیگی عہدیداران نے ڈور ٹو ڈور جا کر لوگوں میں مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر کامیاب بنانا ضروری ہے ، ان کے ہمراہ عتیق الرحمن بٹ ، چوہدری شہباز خان ، عاشق حسین ندیم ، خالد بٹ و دیگر بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 105 کے عوام گجرات کی عزت میں اضافہ کیلئے پرویز الٰہی کو ووٹ دیکر بھاری کامیاب کرائیں:مدثر بیگ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا مدثر بیگ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 105 کے عوام گجرات کی عزت میں اضافہ کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ کیونکہ انکی کامیابی سے گجرات کے عوام کے مسائل وسیع پیمانوں پر حل ہونگے ۔ اور انکا معیار زندگی میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ق لیگ کا گڑھ ہے، اور انشاء اللہ تعالیٰ ضلع بھر سے بھاری اکثریت سے ق لیگ کامیاب ہو گی ۔ مرزا مدثر بیگ نے کہا کہ یو سی 57 سے چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری طاہر کریم نے چوہدری مبشر اور حاجی عمران ظفر کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)گجرات کی معروف شخصیت چوہدری طاہر کریم اور انکے بھائیوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار حلقہ این اے 105 چوہدری مبشر حسین اور حلقہ پی پی 111 کے امید وار حاجی عمران ظفر کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اور کہاہے کہ 11 مئی کو میاں محمد نواز شریف کی کامیابی یقینی ہے اور گجرات سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی انہوںنے کہا کہ اہل گجرات میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز سیالکوٹ میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز سیالکوٹ میں منعقد ہوا ۔جس میں پنجاب بھر سے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اجلاس سے بانی و مرکزی صدر حافظ بشارت انجم آرائیں نے سعودی عرب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قومی سرمایہ ہوتے ہیں ۔آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فور م کے نوجوان مملکت خدا دادپاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم دنیا بھر سے جہالت کے خاتمے اورتعلیم کی اہمیت اور شعور کو اُجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے ۔اور اس حوالے سے پاکستان میں بالخصوص کئی منصوبوں پر عملی طور پر کام کیا جا رہا ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم میاں عبدالرحمان نے کہا کہ تعلیم اسلام کا پہلا اور بنیادی سبق ہے ۔اللہ تعالیٰ نے سرکا ر د و عالم ۖ پر پہلی وحی کا آغاز بھی (اقراء )یعنی پڑ ھ کے لفظ سے شروع کیا ۔آج ہم آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے اسی سبق اور منشور کو لے کر چل رہے ہیں ۔صدر پاکستان یوتھ فورم میاں افتخار حنیف نے کہا کہ آرائیں انٹرنیشنل یوتھ فورم تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہی قائم کی گئی ہے اور یوتھ فورم اپنے اس مقصد پر دن رات کام کر رہی ہے ۔ہم انشاء اللہ پڑھے لکھے پاکستان کے نعرے کو عملی حقیقت دیں گے ۔قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے گئے ۔اجلاس میں صدر پنجاب مہر محمد شفیق ،جنرل سیکرٹری پنجاب کاشف اقبال آرائیں ،میاں محسن چوپڑا ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس کے تمام شرکا ء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یوتھ فورم غریب نا دار اور یتیم طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا گجرات آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا :عرفان سلیم بٹ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے صدر عرفان سلیم بٹ نے کہا ہے کہ 8 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا گجرات آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا اور اہل گجرات 11 مئی کو ثابت کرینگے کے گجرات پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختر شاہ کالونی کالرہ اور چاہ آرائیاں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عوام سے جو وعدے کر رہے ہیں ،11 مئی کو کامیابی کے بعد وزیر اعظم بن کر تمام وعدے پورے کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کو کرپشن ، بد امنی کا گڑھ بنا دیا ہے ، جس سے عوام اکتا چکے ہیں ، اور 11 مئی کو نئے پاکستان کیلئے عمران خان کو کامیاب کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک آج دربار عالیہ آوان شریف میں ہو گا
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت قاضی سلطان محمود آوانی کا عرس مبارک 2مئی بروز جمعرات کو دربار عالیہ آوان شریف میں ہو گا ، عرس سعید کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کرینگے ، اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف عرس کی سرپرستی کرینگے اور صاحبزادہ مسرور الحق آوانی ، صاحبزادہ حسنان محبوب اور صاحبزادہ حنان مجتبیٰ عرس کی تقریب کی قیادت کرینگے اور نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمن ، شیخ محمد شفیق ، میاں جمال صفدر عرس مبارک کی تقریبات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رہے ہیں ، آستانہ عالیہ ڈھانگڑی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری کا خصوصی خطاب ہو گا ، اور ممتاز عالم دین پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید زاہد صدیق شاہ ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی خصوصی شرکت کرینگے ، جبکہ پیر امین حسنات کی بھی خصوصی شرکت ہو گی ، محفل کا آغاز 11بجے کیا جائیگا ، ملک کے نامور نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نقابت کرینگے ، اور ملک کے نامور نعت خواں اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ، عرس مبارک کی تقریب میں اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کا قومی امور پر نکتہ نظر دو ٹوک اور انتہائی واضع ہے :مسز سلیم سرور جوڑا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 گجرات کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی اہلیہ مسز سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ عمران خان کا قومی امور پر نکتہ نظر دو ٹوک اور انتہائی واضع ہے جس پر عمل درآمد 11 مئی کے فورا بعد شرو ع ہو جائیگا ۔ با شعور عوام اس امر کا بخوبی موزانہ کر سکتے ہیں کہ 30 سال سے قابض حکمرانوں کو دوباہر کیوں موقع دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف یونین کونسلوں میں خواتین کی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اہل گجرات عمران خان کو ووٹ دیکر ملک کی تقدیر بدل دیں ، کیونکہ ملک میں اس وقت دہشت گردی ، بد امنی ، لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور اس کے خاتمے کیلئے خواتین اپنے قیمتی ووٹ کا حق استعمال کر کے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے گجرات میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا:زاہد حسین سلیمی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 111 کے امید وار زاہد حسین سلیمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گجرات میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ۔ چوہدری احمد مختار نے پانچ سال میں اہل گجرات سے کیے گئے وعدے پورے کیے ۔ اسلحہ کلچر کا خاتمہ کیا ، رجسٹری مافیا ، قبضہ مافیا کو مزید دفن کرنے کیلئے عوام 11 مئی کو چوہدری احمد مختار اور مجھے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یو سی 55 ، 56،46 میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، کسانوں ، غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔پیپلز پارٹی دوبارہ بر سر اقتدار آ کر گیس ، بجلی کے بحران کا خاتمہ کریگی ۔ انہوںنے کہا کہ میں گجرا ت کی تمام برادریوں کا مشکور ہوں ، جو میری حمایت کر رہی ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ اہل گجرات کے معیار پر پورا اترونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو گجرات میں شرافت کی سیاست کی جیت ہو گی:چوہدری رضوان دلدار
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے صدر چوہدری رضوان دلدار ، سٹی جنرل سیکرٹری عامر لطیف طور نے کہا ہے کہ 11 مئی کو گجرات میں شرافت کی سیاست کی جیت ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور چوہدری احمد مختار نے گجرات میں بجلی ، سوئی گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے اور سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 55،56،57 میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری احمد مختار نے ناراض ساتھیوں کو راضی کر لیا اور پیپلز پارٹی کے جیالے انکی کامیابی کیلئے اپنی جانی ، مالی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کا دن غریبوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیگا: چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی)یو سی 50 شمس کالونی شادیوال روڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا کا شاندار استقبال ، فوجی بینڈ کیساتھ علاقہ کے معززین ہمراہ ممتاز شخصیت عامر بٹ نے کیا اس موقع پر چوہدری سلیم سرور جوڑا پر زبردست گل پاشی کی گئی ۔ کالرہ پھاٹک سے لیکر شمس کالونی تک معززین علاقہ نے عمران خان اور سلیم سرور جوڑا کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔اس موقع صدر تحصیل پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ ، چوہدری یار محمد جوڑا ، اشرف چدھڑ ، ملک اعجاز ، صوفی طارق نظام الدین ، مرزا ساجد پرویز ، طارق مانڈہ ، ملک ارشد ، ملک عنصر ، الیاس بٹ ، مرزا گلزار ، ہاشم زیب جوڑا ، عمر شاہجہان جوڑا ، بلال جوڑا ، منیر ایڈووکیٹ موجود تھے ۔ انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ یہ میرے والدین کی دعائوں کا اثر ہے اور قائد عمران خان کے اعتماد کا نتیجہ ہے کہ میرے مخالفین سے لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے اور مجھ پر اہل گجرات اپنی محبتیں نچھاور کرتے ہوئے نہیں تھک رہا ۔ دوستو انشاء اللہ تعالیٰ عمران خان 11 مئی کو اس ملک کے افق پر طلوع ہو گا اور غریبوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوںنے کہا کہ لوگ باریوں کی سیاست سے تنگ آ گئے ہیں کرپٹ اور چور حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہوا ہے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان سے نجات حاصل کی جائے ۔ میرے قائد نے کہہ دیا ہے کہ ہم جیتیں گے تو پھر یقین رکھیں ہم ہی جیتیں گے مفاد پرست ٹولہ اس سونامی کو روکنے کیلئے اکٹھا ہو رہا ہے لیکن ان کے سامنے ایک غیرت مند لیڈر کھڑا ہو چکا ہے ۔ اور پوری قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے ۔ اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی قوم میں انقلاب کی امنگ پیدا ہوتی ہے تو پھر وہ قوم زیر کو زبر اور زبر کو زیر بنا دیتی ہے اب خدا نے اس قوم کو دو راستے دے دیئے ہیں ایک راستہ گندگی اور غلاظت سے اٹا ہوا جبکہ دوسرا راستہ اجلی سویر کی مانند ہے درمیانی راستہ کوئی نہ ہے نوجوانوں کو سونامی ان کرپٹ اور چور سیاستدانوں کو بہا کر لے جائیگا ۔ عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ نوجوانو اٹھو اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دو اور لیٹروں کو دریا برد کر ڈالو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کو روز گار تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے :چوہدری پرویز الٰہی
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء امیدوار این اے 105چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز ظہور پیلس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کامیابی حاصل کرکے نوجوانوں کو روز گار تعلیم کے مواقع فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کئے اس مرتبہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے ‘انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات کے بعد کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی اور اتحادی حکومت ہی بنے گی مسلم لیگ ن کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ان کی ناکامی لکھی جا چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف نے اپنے دور میںپنجاب کا دیوالیہ نکال دیا ہے:روبینہ سلہری
گجرات(جی پی آئی )مسلم لیگ ق وویمن ونگ پنجاب کی سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے روبینہ سلہری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور میںپنجاب کا دیوالیہ نکال دیا ہے جھوٹے وعدوں کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا ‘لوگ چوہدر ی پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ کو یا دکرکے آج جس بڑی تعداد میں ق لیگ میں شامل ہورہے ہیں وہ نا صرف قابل تعریف ہے بلکہ چوہدری برادران بھی انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہوچکے ہں اور خالی نعرے لگانے والوں کو مسترد کردینگے اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے 11مئی ق لیگ کی کامیابی کا دن ہے اور یہ عوام کی کامیابی کا بھی دن ہوگا کیونکہ اس دن کے بعد عوام کی خدمت کے دن دوبارہ شروع ہوجائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر چھاپے مار کر 20اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے ‘قتل اقدام قتل ‘ڈکیتی اور اغواء کے مقدمات میں ملوث 20اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری وجاہت حسین کو چاہیے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں :غضنفر گل
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی کے رکن سینئر رہنماء غضنفر گل نے گزشتہ روز کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کو چاہیے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں کیونکہ اس الیکشن میں دھاندلی چلے گی نہ بدمعاشی ہوگی اور نہ ہی اسلحہ کسی کے کام آئے گا مخالفین کا یوم حساب قریب آچکا ہے چوہدری برادران کا ہمیشہ مخالف رہونگا ان کے مقبلہ میں کوئی بھی آجائے اس کا ساتھ دونگا’انہوں نے کہاکہ الیکشن سے اس مرتبہ دستبردار ہوا ہوں سیاست نہیں سیاست بھی کرتا رہونگا اور پیپلزپارٹی بھی نہیں چھوڑونگا ‘انہوں نے کہاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے ‘چوہدری وجاہت کی امریکن ڈگری بوکس ہے اس لئے انہیں بھی نا اہل ہونا پڑے گا ‘کیونکہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے مطابق انہوں نے اپنی ڈگری 5اپریل تک ایچ ای سی سے تصدیق نہ کرائی انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی ن لیگ کے امیدار نوابزادہ مظہر علی اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ ملاقات کرکے ا ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز گجرات اور گردونواح میں زلزلے کے شدد جھٹکے محسوس کئے گئے
گجرات(جی پی آئی ) گزشتہ روز گجرات اور گردونواح میں زلزلے کے شدد جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد شروع کردیا زلزلہ کے جھٹکو ںکی شدت 6.2بتائی گئی ہے یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ میں یہ چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں شدید جھٹکے آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم مئی کے حوالے سے گجرات میںمختلف تنظیموں کی طرف سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا
گجرات(نمائندہ خصوصی)یوم مئی کے حوالے سے گجرات میںمختلف تنظیموں کی طرف سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ریلیاں ریلوے روڈ ‘جی ٹی ایس چوک ‘فوارہ چوک ‘فیصل چوک ‘نوابزادہ چوک ‘تمبل چوک ‘چوک پاکستان سے ہوتی ہوئی کچہری روڈ میں جاکر اختتام پذیر ہوگئیں ان ریلیوں کا انتظام ٹی ایم اے ایمپلائزریونین اور دیگر تنظیموں کی طرف سے کیا گیا تھا مقررین نے مزدروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی حکومت نے خواتین کے مسائل کو بہترانداز میں حل کیا ہے:نیلو فرمختار
گجرا ت( جی پی آئی ) پیپلزپارٹی کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کی اہلیہ نیلو فر مختار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے خواتین کے مسائل کو بہترانداز میں حل کیا ہے اور خواتین کو ان کا جائز مقام دیا ہے بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعہ پاکستان بھر کی لاکھوں بے سہارا خواتین اس اسکیم سے مستفید ہورہی ہیں حلقہ این اے 105چوہدری احمد مختار نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اور یہی پیپلزپارٹی کا ماٹو ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے نائب صدر مرزا شفقت علی کی رہائشگاہ پر لیڈیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل 49سمیت دیگر یونین کونسلز سے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پہلے بھی خواتین کے مسائل حل کئے ہیں اور آئندہ بھی یہ مشن جاری رہے گا یونین کونسل 49پیپلزپارٹی کا گڑ ہے یہاں سے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے مرزا شفقت علی اور ان کی اہلیہ کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں ضلعی صدر عفت ممتاز شاہ نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں خواتین چوہدری احمد مختار کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگی کیونکہ پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کو پورے ضلع گجرات میں منظم اور مضبوط کردیا گیا ہے لیڈیز ونگ چوہدری احمد مختار کا ہر اول دستہ ہونگی اور ان کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگی اس موقع پر منزہ سلیمی اور بشریٰ ناز نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر چوہدری فیصل مختار کی سالگیرہ کا کیک انکی والدہ محترمہ نیلو فر بختیار اور ان کی بہن نے کیک کاٹا کنونشن میں موجود خواتین کی تواضع ٹھنڈے جوس اور گول کپوںاور برگر سے کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ خوراک نے ضلع گجرات کو دو لاکھ 75ہزار بوری گندم خرید کرنے کا ٹارگٹ دیاہے:فرخان رضا زیدی
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات فرخان رضا زیدی نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک نے ضلع گجرات کو دو لاکھ 75ہزار بوری گندم خرید کرنے کا ٹارگٹ دیاہے اور گندم خریدنے کیلئے ضلع گجرات میں پانچ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس سے ضلع بھر کے کسان بار دانہ حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہر سنٹر میں الگ الگ گندم کی خریداری کی جائیگی جس میں گجرات سنٹر ‘چالیس ہزار بوری ‘جلالپورجٹاں سنٹر 35ہزار بوری ‘منگوال سنٹر 90ہزار بوری ‘ڈنگہ سنٹر 70ہزار اور لالہ موسیٰ سنٹر 40ہزار بوری اکٹھی کریگی اور یہ ٹارگٹ سات جون 2013تک پورا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ نے گندم کی قیمت فی من بارہ سو روپے جبکہ سو کلو گرام کی قیمت 3000روپے مقرر کردی ہے فوڈ انسپکٹر چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام سنٹرز پر 31مئی تک ضلع گجرات کے کسان بھائیوں کو بار دانہ جاری کیا جائے گا جبکہ ایک ایکڑ زمین پر آٹھ بوریاں بار دانہ دی جارہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ پانچ سالوں میں جس طرح غریب عوام کو مہنگائی ‘بیروزگاری کی چکی میں پیسا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی:محمد انور شیخ
گجرات (جی پی آئی ) امیدوار حلقہ پی پی 111محمد انور شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں جس طرح غریب عوام کو مہنگائی ‘بیروزگاری کی چکی میں پیسا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ‘پنجاب گورنمنٹ نے جنگلہ بس ‘سستی روٹی ‘لیپ ٹاپ اسکیم پر اربوں روپے ضائع کرکے اپنی نا اہلی کا واضح ثبوت دیا اگر وہی اربوں روپے بجلی کے منصوبہ جات پرلگا دیئے جاتے تو آج لوڈ شیڈنگ جیسی لعنت سے چھٹکارا مل سکتا تھا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 59محلہ شاہ حسین میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جس طرح بے دردی سے لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی گجرات کے منتخب نمائندوں نے اپنے کارندوں کو نوازا اور کروڑوں روپے کے فرضی منصوبے مکمل کرواکر اپنی جیبیں کو بھرا گیارہ مئی کے بعد انشاء اللہ ان کا احتساب ہوگا اور غریب عوام کی خون پسینے کی پائی پائی وصول کی جائیگی ‘انہوں نے کہاکہ اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے گجرات کے با شعور شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے اچھے نمائندے کو منتخب کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالفین وزیربجلی رہے صر ف گجرا ت کو ہی بجلی دے دیتے :چوہدری مونس الٰہی
گجرات(جی پی آئی)مخالفین وزیربجلی رہے صر ف گجرا ت کو ہی بجلی دے دیتے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی امیدوار پی پی 110نے یونین کونسل معین الدین پور میں مختلف جگہوں پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس کو آپ نے ووٹ دیکر کر کامیاب کرایا اس نے گجرات کو کچھ نہیں دیا میںبہت مشکور ہوں جس طرح معین الدین پور کی تمام برادریوں نے مجھے ویلکم کیا منوں پھولوں سے پورے معین الدین پور کی سڑکوں کو رنگ دیا سادات برادری وفا دار ہے ہمیشہ جس سے وعدہ کیا اسے نبھایا نور شاہیاں برادری کا بھی مشکور ہوںمیں بھی انشاء اللہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو کام رہ گئے ہیں جیتنے کے بعد فوری انہیں کروائوں گا انہوں نے کہا کہ ایم این اے آپ کے ووٹوں بنے اور وزیر بھی کم از کم بجلی گجرات کو ہی دے دیتے ہمیں جب کبھی بھی موقع ملا گجرات کی ضرور خدمت کی ہے میرے والد محترم چوہدری پرویز الہی نے سابقہ ادوار میں ضلع گجرات کے علاوہ پنجاب پاکستان کے لئے بھی کام کئے گجرات کا نام روشن کیا مسلم لیگ ق آپ کی جماعت ہے گجرات کی جماعت ہے ن لیگ نے صرف گجرات کے کام اس لئے نہیں کئے اور سارا فنڈ لاہور لگا دیا کیونکہ وہ گجرات کا وزیر اعلی اور وزیر اعظم دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے اگر گجرا ت کا وزیر اعلی بنتا ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ چوہدری آگئے وہ کہتے ہیں گجراتی آگئے گجرات کا وزیر اعلی نہیں ہونا چاہیے ہم اگر وزیر اعلی بنے تو یونیورسٹی آف گجرات دیا 1122دی جو سب کے لئے ہیں دوست ہو یا دشمن کسی بھی برادری سے ہو سب کے لئے برابر ہے ایسا بڑا کارنامہ گجراتیوں کا ہے آپ کا ہے آپ کی اپنی جماعت مسلم لیگ ق کا ہے ہمیں دوبارہ ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں تاکہ ایک بار پھر گجرات کا نام پوری دنیا روشن ہوگا ۔آپ سائیکل کو اتنے ووٹ دے کہ نہ تیر نظر آئے نہ شیر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مونس الہی نے معین الدین پور ،گھیگیاں ،رتی ،کالرہ پنواںاور گلانوالہ میں کارنر میٹنگ کی شخصیات سے ملاقاتیں کیں
گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی امیدوارپی پی 110نے معین الدین پور یونین کونسل،گھیگیاں ،رتی ،کالرہ پنواںاور گلانوالہ میں کارنر میٹنگ کی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں سید خادم حسین شاہ، عظمت حسین سید، سید شاہد عباس شاہ،سیدتوحید شاہ،سید ، سید جاوید شاہ، سید خرم شاہ، سید سمیر شاہ، سید حیدر عرف نومی شاہ،ملک سرور، ملک عامر نواز، سید مسعود الحسن شاہ، سائیں فضل حسین جی، سید ساجد حسین شاہ،سید زاہد عباس شاہم سید فضلیت حسین شاہ، سید مجاہد حسین شاہ،چوہدری فرجاد نت،سید ابرار حسین شاہ،ملک سلیم،چوہدری شعیب اقبال، چوہدری ندیم اختر ملہی، چوہدری توصیف لیاقت،سید نسیم حسین شاہ، سید سبط حسین شاہ، چوہدری ہارون احمد نت،چوہدری احتشام نبی، چوہدری بنی احمد نت،سید فخر شاہ،سید جعفر شاہ، شیلے شاہ، سید حسنین شاہ، سید جابر سلطان، سید ضرغام عباس، سید نفیس عباس،سید نوازش علی ،سید اکرم عباس ودیگر شامل ہیں اس موقع پر چوہدری ذوالفقار پپن،چوہدری زاہد بھٹی،ملک فیاض اکرم،وریا،چوہدری قذافی، دائود شاہ، مقدس بٹ، سید حسن عسکری، سردار خان کے علاوہ بھی موجو درہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مونس الہی امیدوار پی پی 110نے سید ابرار حسین شاہ کے والدمحترم کی وفات پر معین الدین پور میں فاتحہ پڑھی
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی امیدوار پی پی 110نے سید ابرار حسین شاہ کے والدمحترم کی وفات پر معین الدین پور میں فاتحہ پڑھی اس موقع پر چوہدری ذوالفقار پپن، سید سمیر شاہ، سید نومی شاہ، سید خرم شاہ ، ملک فیاض اکرم ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں تبدیلی اسوقت آئیگی جب عوام ضمیر کے مطابق ووٹ دینگے: الحاج محمد افضل گوندل
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چاہ آرائیاں نزد سمال اسٹیٹ ایریا میں ایک بہت بڑا انتخابی اکٹھ ہوا جس میںپاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ این اے 105 اور پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی راہنما مہر امتیاز احمد ، شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ، اخترجوڑا ، امتیاز چوہدری ، اقبال جوڑا ، مہر آصف سلیمی موجود تھے اور اس موقع پر سینکڑوں معززین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جن میں نعیم بٹ ، زاہد بٹ ، ارشد بٹ ، سلیم بٹ ، امجد بٹ ، جاوید بٹ ، وسیم بٹ ، عظیم بٹ ، سردار خان ، مٹھو خان ، احسان خان ، برکت خان ، شاہین خان ، ریاض خان ، عابد خان ، جہانزیب بٹ ، مہر ذیشان یوسف ، مہر بلال اکرم ، مہر جاوید ، مہر شہباز علی ، مہر وقاص اکرم ، مہر امداد اللہ ، مہر امجد ، مہر سکندر شاہین، مہر اعجاز شفیع، مہر ریاض ، مہر رحمت اللہ ، مہر سلیمان افضل ، مہر تنویر ، مہر نوید ، صوبیدار ، مہر محمد رشید ، ثاقب مہر ، شیخ وقار الحق، زین الحقن ، سید افضال شاہ ، سید عرفان شاہ ، سید خرم شہزاد ، سید کامران ، یاسر شاہ ، نوید شاہ ، قمر شاہ ، فضل عباس شاہ ، جعفر شاہ ، چوہدری یاسر سیال ، چوہدری محمد خان سیال ، کالا گجر ، ریاض گجر ، فیاض گجر ، چوہدری اویس جٹ ، علی جٹ ، ملک ذوالفقار علی ، ملک یاسر ، ملک تفاخر ، محمد ارسلان علی ، مرزا سلیم ، سعید الرحمن ، گل لطیف ، ملک حسنین گلزار ، محمد گلزار پہلوان ، محمد صدیق پہلوان ، طالب حسین پہلوان ، محمد شریف پہلوان ، بھولا پہلوان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی نامز دامید واران کی کامیابی کیلئے ہر طرح کی حمایت کا اعلان کیا ، یہ کارنر میٹنگ مہر امتیاز احمد اور حاجی شکیل احمد بٹ کی زیر نگرانی بہت بڑے جلسے کا روپ دھار گئی ، جہاں پی ٹی آئی راہنمائوں نے قائد عمران خان کے منشور کو نوجوانوں تک پہنچایا اور انتخابی نشان بلے کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کرنے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر امید وار حلقہ این اے 105 افضل گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات میں تمام وزارتیں ہونے کے باوجود نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، تھانہ کلچر میں کوئی فرق آیا ہے ، ہم نے اس کرپٹ نظام کو بدلنا ہے تعلیم ترقی اور ملک کا وقار ہی ہمارا مقصد ہے اس ملک میں تب ہی تبدیلی آئیگی جب ہم اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینگے ، امید وار ایم پی اے پی پی 111 چوہدری سلیم جوڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیٹروں ، ڈاکوئوں ، چوروں اور نوکریاں بیچنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہے ۔ اور آپ بھائیوں کے تعاون اور ہمدردیوں کی اشد ضرورت ہے ، ممتاز ماہر سیاستدان مہر امتیاز احمد تالیوں کی گونج میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز شریف اندر سے بھائی بھائی ہیں اور معصوم عوام کو دھوکے میں رکھ کر جھوٹے وعدوں اور ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو بلا پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب بنانا ہے ۔ شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ، حاجی شکیل احمد بٹ ، چوہدری امتیاز ، چوہدری اختر حسین جوڑا دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پگانوالہ خاندان کا احمد مختار سے کوئی راضی نامہ نہیں ہوا : میاں پرویز اختر پگانوالہ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسابق ناظم یوسی54میاں پرویز اختر پگانوالہ ،میاں منصور اختر پگانوالہ، میاں وسیم اختر پگانوالہ نے سابق وفاقی وزیر بجلی وپانی چوہدری احمد مختار نے بیان کے پگانوالہ خاندان سے اختلافات دور ہوگئے ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پگانوالہ خاندان کی اکثریت ق لیگ میں ہے اور ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر چوہدری احمد مختار سے کسی کا راضی نامہ ہوا ہے تو اس کا نام لیکر اخبارات میں دیں کیونکہ ہمارا تعلق ق لیگ سے ہے ہم پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حلقہ این اے 105کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور حلقہ پی پی111میں امیدوار میاں عمران مسعود کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے چوہدری احمد مختار پگانوالہ خاندان کا نام لینے سے قبل متعلقہ افراد کا نام لیں تاکہ لوگوں میں آپ کی وجہ سے ابہام پیدا نہ ہو۔