آزاد کشمیرکی خبریں 01.05.2013
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
یوم مزدوراںکے عالمی دن کے موقع پر بھمبرمیں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی
بھمبر(جی پی آئی)روایتی بے حسی ،قانون بے انصافی یا کچھ اور یوم مزدوراںکے عالمی دن کے موقع پر بھمبرمیں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی مزدور دن بھرمزدوری کرتے رہے جبکہ آفیسران اور سرکاری ملازمین دن بھر بیوی بچوں کیساتھ چھٹی انجوائے کرتے رہے تفصیلات کیمطابق حسب روایت قومی ڈے کے حوالے سے بھمبرمیںیوم مزدوراں کے موقع پر بھی بے حسی چھائی رہی یوم مزدوراں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی ضلعی انتظامیہ ،قومی تقریبات کمیٹی ،سیاسی ،سماجی اور شہری تنظیموں اور جماعتوںکے زیر اہتمام یوم مزدوراں کے حوالہ سے بھمبرمیں کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی ستم ظریفی یہ ہے کہ یوم مزدوراں کے موقع پر چھٹی کا مزہ مزدوروں کی بجائے آفیسران اور سرکاری ملازمین نے لیا غریب اور محنت کش مزدور دو وقت کی روٹی کیلئے دن بھر شدید گرمی میںمحنت مزدوری کرتے رہے جبکہ دوسری طرف سرکاری ملازمین و آفیسران بیوی بچوں کیساتھ چھٹی کا خوب مزہ لوٹتے رہے یہ روایتی بے حسی ہے ،قانون کی بے انصافی ہے یا کچھ اوراس کا فیصلہ کون کرے گا؟۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم بھمبر کرپشن کا گڑھ بن چکاہے:قاضی انصر زمان
بھمبر(جی پی آئی)محکمہ تعلیم بھمبر کرپشن کا گڑھ بن چکاہے کرپشن مافیا کی موجیں لگی ہوئی ہیں ہر کام کے ریٹ مقررہیں عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیںان خیالات کااظہار جموںوکشمیر پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی قاضی انصرزمان نے کیاانہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم بھمبر سفید ہاتھی بن گیاہے بے انصافیاں اور کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے ایک پرائمری ٹیچر کی مشروط تقرری کیلئے بھی دولاکھ روپے ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے بعض بدنام زمانہ نوسر باز وزیر تعلیم کے احکامات بھی خود لکھنے لگے ہیں DEOحضرات عدالتی حکم امتناعی کے
باوجود احکامات جاری کررہے ہیں گذشتہ دنوں ایک ٹیچر کی تنخواہ عدالتی پابندی کے باوجود ڈی ای او نسواں نے جاری کر دی ہے اس طرح بھمبرمافیا کا ایک گروہ سیکرٹری تعلیم کے دفتر پر بھی قبضہ جمائے بیٹھا ہے جو کہ سیکرٹری تعلیم سے جام کے ایک گھونٹ کے عوض ہر جائز و ناجائز کام پر دستخط کروا لیے جاتے ہیں جسکی واضح مثال گزشتہ دنوں بھمبر میں معلمات کے ترقیابی کی گئی جس میں سینارٹی لسٹ میں 200نمبر پیچھے معلمات کو ترقیاب کر دیا گیا اور آئے روز سیکرٹریٹ تعلیم سے ہر دوسرے روز اساتذہ کے حقوق پر شب خون مار کرکے ناجائز نوٹیفکیشن جاری کر دیے جاتے ہیں وزیر تعلیم میاں وحید کی نرم مزاجی اور محکمہ تعلیم سے عدم دلچسپی اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑرہی ہے جسکی وجہ سے انصاف کا قتل ہورہا ہے انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزیر تعلیم ان بے انصافیوں کا نوٹس نہ لیا تو عوام علاقہ کیساتھ ملکرد ن کی روشنی میں چراغ جلا کر دھرنا دیں گے تاکہ سوئے ہوئے ضمیروں کو جگا یا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام جماعتیں اپنے منشور میں کشمیر کے مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں:چوہدری کلیم الفتح
بھمبر( جی پی آئی)جموںکشمیرلبریشن ضلعی صدرچوہدری کلیم الفتح نے الیکشن 2013کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے منشور میں کشمیر کے مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں اور خارجہ پالیسی میں اپنی کشمیر پالیسی پر اپنا واضح موقف اپنائیں کیونکہ استعماری طاقتیں کشمیر کی تقسیم پر عمل پیراہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے کشمیری گزشتہ 65سال سے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں اور ریاست کی تقسیم کسی طور پر ناقابل قبول ہے کشمیر کی وحدت پاکستان کی وحدت ہے جموں وکشمیر لبریشن لیگ ریاست کی وحدت پر اپنا واضح موقف رکھتی ہے اور کشمیر پالیسی پر اپنا ضبوط موقف منوا چکی ہے آج تمام کشمیری سیاسی جماعتیں مذاکرات پر زور دیتی ہیں لیکن عملی طور پر ہندوستان کو کشمیر میں امن
کیلئے مجبور نہیں کرتی ہندوستان کو باور کرانا ہے کہ کشمیر میں امن و امان رکھے گا قیدیوں کو رہا کرے ریاستی پولیس کو لگام دے کرفیو ختم کرے جگہ جگہ پر ناکوں کو ختم کیا جائے اور پھر مذاکرات کی راہ پنائی جائے ہندوستان افواج کو امن کی پوزیشن پر رکھے مقبوضہ کشمیر میں ہر3افراد پر ایک فوجی پہرے دار کھڑاہے اور ساتھ میں امن کی رٹ لگانا کہاں کا انصاف ہے لہٰذا جموںوکشمیر لبریشن لیگ اپنے واضح موقف کیساتھ پاکستانی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ کشمیر پالیسی پر اپنا واضح موقف بیان کریں تاکہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہ آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی پاکستان کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کا یوم حساب ہو گا:ملک محمد طفیل اعوان
بھمبر(جی پی آئی)11مئی پاکستان کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کا یوم حساب ہو گا ملکی سلامتی ،بقاء اور استحکام کیلئے میاں نواز شریف کا اقتدار میں آنا ضروری ہے مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی منشور میں مسلہ کشمیر کو حل کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلہ کشمیر حل ہو گا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن سٹی بھمبروارڈ نمبر 1کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیاا نہوں نے کہاکہ 1998میں میاں نوازشریف کی عوامی اور جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا 1998سے لیکر آج تک جتنے حکمران آئے انہوں نے ملک اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ تمام ملکی اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ملک کے اندر کرپشن لوٹ مار ،مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ ،لاقانونیت اور دہشت گردی کو فروغ ملا انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کی عوامی اور جمہوری حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے تمام جماعتوں کی حکومتوں کو دیکھ لیا ہے جنہوں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دے سکے اب عوام تبدیلی کے خواہاں ہیںاور مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں انشاء اللہ 11مئی کا دن کرپٹ اور
بدعنوان حکمرانوں کا یوم حساب ہوگا تیر ،بلا اور سائیکل سب تتربتر ہو جائینگے صرف شیر میدان میں رہے گا اور جیت شیر کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس چوہدری منیر حسین کا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونا آزادخطے کی عوام کیلئے نیک شگون ہے :چوہدری محمد یونس
بھمبر(جی پی آئی)جسٹس چوہدری منیر حسین کا چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونا آزادخطے کی عوام کیلئے نیک شگون ہے موصوف انتہائی باصلاحیت،فرض شناس اور ایماندار جوڈیشل آفیسر ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہاکہ جسٹس چوہدری منیر حسین کے الیکشن کمشنر مقررہونے سے آزادخطے کے اندربھی الیکشن کا نظام صاف و شفاف ہو جائیگا آزادخطے کے عوام حق رائے دہی کو آزا طورپر بغیر کسی خوف وخطرے کے استعمال کر سکیں گے انہوں نے کہاکہ موصوف نے جسطرح اپنی خدادادصلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے آزادکشمیر کے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اسی طرح الیکشن کے نظام کو سامنے لائے گی انہوں نے کہاکہ ہماری اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ انکو مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالفین حکومت اور وزراء کو بدنام کرنے کیلئے سازش کے تحت بدنام کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں:چوہدری شکیل
بھمبر(جی پی آئی)مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایک مخصوص لابی سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت اور شریف وزراء کوبدنام کررہی ہے کسی شریف خاندان کی عزت اچھالنا شرعی ،قانونی اور اخلاقی طور پر منع ہے عبدالسلام بٹ پر الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمدآف مکہال
،فیصل شریف بٹ ،راجہ غفاراحمد گوگا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور حکومتی وزراء کی کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی مخالفین حکومت اور وزراء کو بدنام کرنے کیلئے ایک سازش کے تحت بدنام کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیںاور شریف وزراء پر بدنامی کے الزامات لگا کر اپنے مخصوص عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں جنہیں پیپلزپارٹی کے کارکنان کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں مخالفین اپنی اوقات میں رہیں اور گھٹیا ،غلیظ اور اوچھی حرکتوں سے باز و ممنوع رہیں ہم کسی صور ت کسی شریف شہری اور شریف خاندان کی عزت النفس کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔