سربجیت سنگھ پوسٹمارٹم ،میڈیکل بورڈ میں 3نئے ڈاکٹرز شامل

Sarabjit Singh

Sarabjit Singh

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سربجیت سنگھ کے پوسٹمارٹم کے لئے مقررمیڈیکل بورڈ میں 3نئے ڈاکٹرز شامل کئے گئے ہیں جس کے بعد میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈاکٹرزمیں میاں منشی ھسپتال کے ا یم ایس ڈاکٹرامیر ،ڈسٹرکٹ افسرہیلتھ لاہورڈاکٹرمحمد سعید اختر اور میڈیکولیگل پنجاب ڈاکٹرعمر فاروق بلوچ میڈیکل بورڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔میڈیکل بورڈنے ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ کی سربراہی میں کام شروع کردیا ہے۔