لندن(جیوڈیسک)برطانوی سٹار فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم آج 38 برس کے ہو گئے ، فٹ بال کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم 2 مئی 1975 کو انگلینڈ کے شہر لندن میں پیدا ہوئے۔بیکھم نے 1992 میں 17 سال کی عمر میں انگلش کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل کر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔
وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلش پریمئر لیگ کی جانب سے چھ سیزنز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ڈیوڈ بیکھم 1996 میں پہلی مرتبہ انگلش فٹ بال ٹیم کا حصہ بنے اور جس کے بعد 2000 میں انھیں ٹیم کا کپتان بنا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔