امریکا : شوہر کے ہاتھوں جھلسائی گئی خاتون کو نیا چہرہ مل گیا

U.S.

U.S.

نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک6 سال قبل شوہر کے ہاتھوں جھلسائی گئی امریکی خاتون کو، نیا چہرہ مل گیا۔ورمونٹ کی کارمن بلانڈِن پر 2007 میں اس کے ناراض شوہر نے تیزابی محلول پھینک دیا تھا،

جس سے اس کا چہرہ اور 80 فی صد جسم متاثر ہوا تھا۔طویل علاج کے بعد کارمن صحت یاب تو ہو گئی لیکن اس کا چہرہ اپنی اصل حالت میں نہیں آ سکا تھا۔ کارمن کو نیا چہرہ دینے کے لیے اس سال فروری میں 30 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے 17 گھنٹے کا پیچیدہ فیس ٹرانسپلانٹ آپریشن کیا۔