تحریک انصاف اور ن لیگ کے جلسوں میں باقی سب کچھ کہا جا رہا ہے سوائے دہشت گردی کے ناسور کے بارے جو پورے ملک کی بنیادوں کو چاٹ رہی ہے
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک انصاف اور ن لیگ کے جلسوں میں باقی سب کچھ کہا جا رہا ہے سوائے دہشت گردی کے ناسور کے بارے جو پورے ملک بنیادوں کی بنیادوں کو چاٹ رہی ہے ن لیگ کے پاس تو سرے سے کوئی مقف ہے ہی نہیں اور جمہوریت کو کفر کہنے والوں اور پاکستان کے معصوم شہریوں کو دن رات سرعام قتل کرنے والوں بندوق کی نوک پر اپنا نام نہاد اسلام نافذ کرنے کے دعویداروں کے لئے تحریک انصاف کے پاس بھی کوئی قابل عمل حل نہیں سوائے اسکے کے امریکی جنگ سے نکلا جائے۔
کل پاکستان فوج کے چیف کمانڈر جنرل پرویز کیانی نے بھی صاف صاف کہا ہے ک دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے سٹیٹ پر اپنا ایجنڈا بندوق کی نوک پر نافذ کرنے والوں کے ساتھ جنگ ہماری جنگ ہے پاکستانی قوم کی جنگ ہے لیکن عمران خان اپنے مقف پر پھر بھی بضد ہیں کوئی پوچھے جمہوریت کو کفر کہنے والوں کے ساتھ جنگ کا امریکی جنگ سے کیا تعلق۔
پاکستان کے معصوم بچوں عورتوں اور غریب شہریوں کو اپنے ایجنڈے کے لئے قتل کرنے والوں کا امریکی جنگ سے کیا تعلق دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی ہے یا پاکستان کی پاکستان کی ہے یا امریکہ کی؟ ی کنفیوژن پاکستانی فوج کو بھی کھل کر لڑنے نہیں دیتی اور قوم کو بھی سیاسی پارٹیوں نے ڈبل مائنڈڈ کر کے رکھ دیا ہے ی کنفیوژن اگر دور نا کی گئی اس جنگ میں کامیابی کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جا سکے گا اور پاکستان کی تباہی دن دگنی اور رات چوگنی ہوگی اور ہوتی رہے گی۔