لاہور(جیوڈیسک)بھارتی حکومت نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ سربجیت سنگھ کی لاش خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت لے جائی جا ئے گی جس کا متوقع وقت سہ پہر3بجے بتایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت سے پو چھا تھا کہ بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ کی لاش بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور سے بھارت لے جائی جا ئے گی۔
یا بذریعہ طیارہ جس پر بھارت نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ طیارے کے ذریعے سربجیت سنگھ کی لاش بھارت جا ئے گی۔ اس سلسلے میں خصوصی طیارہ نئی دہلی سے لاہور آئے گا جبکہ طیارے کی بھارت میں منزل امرتسر شہر ہو گی۔