کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر رواں ہفتے میں دوسری بار 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا۔ صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے جس کے باعث صوبے میں صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک سی جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔