کرسٹین اسٹیورٹ مسلسل دوسرے سال خوش لباس خواتین میں سرفہرست

Christine Stewart

Christine Stewart

نیویارک(جیوڈیسک) این جی ٹی ٹوائیلائٹ سیریز میں بیلا سوان کے کر دار سے شہر ت پا نے والی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ کو دنیا کی سب سے زیاد خوش لباس خاتون قرار دے دیا گیا۔امریکا کے بین الاقوامی فیشن جریدے گلیمر میگزین کے تحت بارہویں سالانہ خوش لباس خواتین کی فہرست برائے 2013کے لیے کرائی گئی۔

رائے شماری کے نتائج کے مطابق ٹوائیلائٹ سیریز سے شہرت پانے والی23سالہ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ فیشن کا انتہائی اعلی ذوق رکھنے والی ڈچز آف کیمبرج کیتھرین میڈلٹن اورسابقہ اسپائس گرل وکٹوریہ بیکہم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل دوسرے سال سرِ فہرست آئی ہیں۔50خواتین کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر 23سالہ ہیری پورٹر اسٹار ایما واٹسن اور تیسرے نمبر پر ڈچز آف کیمبرج31سالہ کیتھرین میڈلٹن موجود ہیں۔

ٹاپ ٹین خوش لباس خواتین میں ایما اسٹون چوتھے،گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پانچویں،وکٹوریہ بیکہم چھٹے،شیرل کول ساتویں،بلیک لالی آٹھویں،کیٹی پیری نویں اور بیونسے دسویں نمبرپر موجود ہیں۔

50خوش لباس خواتین کی اس فہرست میں میلا کیونس13ویں،Angelinaچودہویں،برطانوی شہزادی کیتھرین کی چھوٹی بہن پیپا میڈلٹن پندرہویں،جینفر آئنسٹن سولہویں،ریز ودر اسپون اٹھارہویں،لیڈی گاگا21ویں،کم کرداشین23ویں،جینیفر لوپز24ویں،ریحانہ26ویں اور رواں سال آسکر جیتنے والی جینیفر لارنس48ویں نمبر پر موجود ہیں۔