دنیا کی نمبر ون سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ ‘فیس بک’ کا کاروباری حجم اسکی موبائل ایڈورٹائزمنٹ کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق انکی پہلی سہ ماہی کے منافع پچھلے سال کی نسبت 58 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔
پچھلے سال اس عرصہ میں انکا منافع 217 ملین امریکی ڈالر تھا۔ انکا کہنا تھا کہ انکے باقاعدہ صارفین کی تعداد میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جس میں 751ملین وہ لوگ ہیں جو فیس بک موبائل یا دیگر الیکٹرونک ڈیوائسز کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ موبائل ایڈ پر آنے والے اخراجات کل تشہیری مہم کا 30فیصد ہیں۔