پرتگال(جیوڈیسک) اوپن میں ٹینس اسٹار اعصام الحق ڈبلز کا کوارٹر فائنل آج سابق بھارتی ساتھی روہن بھوپانہ کے خلاف کھیلیں گے۔پرتگال میں جاری ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اپنے ڈچ ساتھی روجر جے جولین کے ہمراہ کورٹ میں اتریں گے۔ اعصام الحق کوارٹر فائنل میں ڈبلز کا مقابلہ اپنے سابق بھارتی ساتھی روہن بھوپانہ کی ٹیم کے ساتھ کریں گے۔
بھارتی ٹینس اسٹار کی ٹیم میں شامل اسرائیلی کھلاڑی اینڈی ریم تین مئی کو کورٹ میں اتریں گے۔ اعصام الحق نے دعوی کیا ہے کہ وہ پہلے رانڈ میں اطالوی جوڑی کو ہرانے سے ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ یہ میچ بھی جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔