ترنگ ہاوس فلم میں آج ہے دل میرا دھڑکن تیری

Dill Mera Dhadken Teri

Dill Mera Dhadken Teri

کراچی(جیوڈیسک)ماضی کی سپر ہٹ فلم کا ٹیلی فلم ریمیک آج دیکھایا جائے گا ،صرف جیو پر،نیٹ ساونڈ،جیو فلمز اور ترنگ کے مشترکہ پراجیکٹ تلے تیارکردہ یہ نئی ٹیلی فلم انیس سو اڑسٹھ کی گلڈن جوبلی فلم کا ریمیک ہے۔ماضی کے اس فلمی شاہکار کو ٹی وی کے لئے مہرین جبار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ماضی کے اس لو ٹرائینگل کے ٹیلی فلم ورڑن میں وحید مراد کا کردار احسن خان، شمیم آرا کا کردار ثروت گیلانی اور اداکارہ رانی کردار صنم سعید نے نبھایاہے۔جبکہ فلم کی موسیقی کے ذریعے اپنی آواز میں ماضی کے لیجینڈری گلوکاروں کو ٹربیوٹ پیش کرنے والوں میں راحت فتح علی خان اور بھارتی گلوکار شان سر فہرست ہیں۔

ترنگ ہاوس فل کے تحت بننے والی ٹیلی فلم انجمن اور ابھی تو میں جوان ہوں کی شاندار نشریات کے بعد نئی ٹیلی فلم دل میرا دھڑکن تری کی میکنگ آج شام سات بجے اور ٹیلی فل آج رات نو بجے نشر کی جائے گی، صرف جیو ٹی وی پر۔