اضلاع کی خبریں 02.05.2013
Posted on May 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
صنعتکاری کے عمل کو تیزکرکے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے قومی معیشت کو مضبوط کیاجاسکتاہے۔ معاشی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ صنعتی عمل کو تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری اور صنعتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرامن ماحول ضروری ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ میں امن و امان کی بہتری سمیت صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سندر اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس میں اپنے پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب و فیصل آباد انڈسٹریل ا سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔صوبائی وزیرصنعت عارف اعجاز ،چیئر مین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ،سیکرٹریز خزانہ و صنعت، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس کے چیئرمین عاصم خورشید اور دونوں کمپنیوں کے دیگر عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی معیشت کے فروغ ، ملک کو غربت و بے روزگاری کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے صنعتوں کا پہیہ چلتارہنا چاہئیے اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کیاجاناچاہئیے۔ انہوںنے کہاکہ انڈسٹریل اسٹیٹس صنعتوں کے فروغ میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ صوبہ بھر میں قائم کی گئی انڈسٹریل اسٹیٹس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔پنجاب حکومت صنعتکاری کے فروغ اور معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔صوبہ بھر میں قائم کی گئی انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنائے جانے والے کمرشل ایریا میں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ تیزرفتار ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے امن ناگزیر ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا اپنی ترجیحات میں شامل کیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں انفراسٹرکچر کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے قیام کا جائزہ لیاجائے۔انہوںنے کہاکہ صنعتی شعبہ معیشت کے استحکام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔صوبائی وزیرصنعت عارف اعجاز نے کہا کہ پنجاب اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنیوں کا صنعتی عمل کے فروغ کیلئے کردار لائق تحسین ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک میجر جنرل (ر) جاوید اقبال نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون پوری طرح اپریشنل ہے جبکہ فیز 2پر 95فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوںنے بتایاکہ بھلوال، رحیم یار خان اور وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ گجرات، مریدکے ، چونیاں، میانوالی، ڈی جی خان، پنڈ دادنخان، جھنگ، بہاولپور اور راولپنڈی اور چکوال میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ملتان اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 285انڈسٹریل یونٹس نے کام شروع کردیاہے۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین عاصم خورشید نے اپنے ادارے کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصوم بچی سے زیادتی کا ملزم کڑی سے کڑی سزا کا حقدار ہے،ظلم کا شکاربچی کو انصاف دلائیں گے، نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ضلع جھنگ میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے اس گھنائونے واقعہ میں ملوث ملزم کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایسے دلخراش واقعہ میں ملوث ملزم کڑی سے کڑی سزا کا حقدار ہے۔ انہوںنے کہاکہ مظلوم بچی کو ہرصورت انصاف فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئین کے تحت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے پاکستان میں بسنے والی مختلف اقلیتوں کے نمائندہ وفد نے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار ، ان کے حقوق اور اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر اقلیتی امور جمشید رحمت اللہ، بشپ آف لاہور چرچ آف پاکستان بشپ عرفان جمیل، گلف اور ایران کے بشپ آزاد مارشل، رومن کیتھولک چرچ کے بشپ سباسٹین، بہائی کمیونٹی کی ڈاکٹر روحیہ موفادی، سکھ کمیونٹی کے سردار بشن سنگھ، ہندو کمیونٹی اور دیگر اقلیتوں کے نمائندے موجود تھے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے تحت پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔دین اسلام تمام اقلیتوں کے ساتھ رواداری کا درس دیتا ہے اور ان کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے اور انہیں پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔پنجاب حکومت اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پر خطیر وسائل خرچ کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہپاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ہم نے مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی کی منزل تک بھرپور کردار اداکیاہے۔ تعلیم،صحت اور سیاست کے میدان میں اقلیتی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اقلیتی برادری تعلیم سمیت دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی مصروف عمل ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاست کی حیثیت ماں کی مانند ہے ، اپنے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے مختص کردہ کوٹے پر پوری طرح عملدرآمد کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا غیرجانبدارانہ کردار لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی ہمیشہ اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ نجم سیٹھی مستقبل میں بھی اقلیتوں کے مسائل حل کرانے میں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میںتبدیلی کا وقت آگیا ہے اور 11 مئی کو جیت بلے کی ہو گی:عمران خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میںتبدیلی کا وقت آگیا ہے اور 11 مئی کو جیت بلے کی ہو گی اور کرپٹ نظام کو درست کر ینگے اور پٹواریوں ،تھا نیداروں اور کچہر ی کے چکر ئوں سے عوام کو آزاد کر وائینگے اور امیر ،غر یب کا فر ق ختم کر ینگے اپنے خطاب میں پسر ور کی عوام کو مخاطب کر تے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نواز شر یف کو میرا پیغام دئے دینا کہ شیر کا شکاری آگیا ہے کیو نکہ نواز شر یف نے 1993 میں وعدہ کیا تھا کہ پسرور کو پیرس بنا دینگے مگر تین باریوں میں تو بنا نہیں اب عوام بیو قوف نہیں بنے گے اور تبدیلی کا ساتھ نواجون اور بزگ بھی دینگے اور پسر ور میں بھی جیت تحر یک انصاف کی ہو گی اور پاکستان میں کرپٹ نظام کی تبدیلی لا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ فر زند پسرور سابقہ ایم پی اے شیخ نصیر احمد لالہ کے صاحبز ادے لالہ یاسر نصیر اُمیدوار برائے پی پی127 کی جانب سے کے پی ٹی آئی کے حق میں دستبرداری اور پی ٹی آئی میں شمولیت سے تحریک انصاف کی جیت ا س حلقے سے یقینی ہو گئی ہے اور اُن کوپارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کر تے ہیںانہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں کا احتساب کر نے کے لئے تحریک انصاف کی ٹیم میں اضافے دیکھ کر کئی سیاسی جما عتیں بوکہلاہٹ کا شکار ہو تی جا رہی ہیں اس مو قع پر ضلعی پسرور سے تحریک انصا ف کے صدراصغر علی گل ، این اے 114 سید اختر حُسین رضوی ،پی پی 127 سے اُمیدوار امجد علی باجوہ ،لالہ یاسر نصیر خان ،مرزا ساجد ،شیخ عمران ظہیر ،محمد اعظم ،سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام حا لات کا مردانہ وار مقابلہ کر تے ہو ئے میری کا میابی کیلئے میرا ساتھ دیں:حاجی محمد کریمی
گو جرا نوالہ (جی پی آئی)آزاد امیدوار حاجی محمد اشرف کریمی حلقہ این اے 95 نے کہا ہے کے حلقہ کی عوام حا لات کا مردانہ وار مقابلہ کر تے ہو ئے میری کا میابی کیلئے میرا ساتھ دیںکیو ں کے آپ لو گوں کے ووٹ کی طا قت سے 11مئی کو فتح حق سچ کی ہو گی الیکشن جیت کر سب سے پہلے پسما ندہ علا قوں کے مسا ئل تر جیہی بنیا دوں پر حل کر ئو انگا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے عدیل گلشن کالونی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد اشرف کریمی نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن میرے منشور میں شامل ہے ۔ میرا مقصد سیاسی لیڈر نہیں بلکہ عوامی خدمت گار بننا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کرے اور صاف ستھری دیانتدار مخلص قیادت کا انتخاب کرے۔حاجی محمدا شرف کریمی نے کہا کہ 11 مئی کو عوام ”مٹکے” کے نشان پر مہر لگا کر مفاد پرست اور غاصب ٹولے کو نشان عبرت بنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیںگے:چوہدری اظہر قیوم ناہرا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ملک کے محب وطن عوام پانچ سال تک ملک کولوٹنے ‘ اندھیروں میں دھکیلنے والے حکمرانوں اور انتخابی جلسوں میں میاںبرادران کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو مسترد کرکے11 مئی کو مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے 100 چوہدری اظہر قیوم ناہرا’سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری سجاد احمد کھرل نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ گیارہ مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر ثابت کردے گی کہ این اے 100 صرف (ن) لیگ کا گڑھ ہے یہاں کسی اور کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ جس طرح اتحاد گروپ اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر عوام (ن) لیگ ناہرا گروپ کی حمایت کررہی ہے یہ ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔ این اے 100 کی عوام جھوٹے دعوے کرنے والے افراد کی حیثیت جان چکی ہے اور انشاء اللہ گیارہ مئی کو ناہرا گروپ کا پورا پینل بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔اس موقع پر چوہدری سیف اللہ ورک,چیئرمین وارث آرائیں,ثناء اللہ ورک’ کامران اولکھ’ ارشد کھرل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا عین عبادت ہے :مقصود احمد رحمانی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا عین عبادت ہے آزادامیدوارکی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینا میرا حق ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا کامیاب ہوکراپنے حلقہ کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی ان خیالات کا اظہارپی پی95کے آزادامیدوارمقصوداحمدرحمانی موضع ٹھٹہ داد میں انتخابی کانرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،ملک طارق ایڈووکیٹ،محمدارشدچیمہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا اوراس موقع پر گاؤں کی چیمہ برادری نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی جھو ٹے دعو ے کر نے وا لو ں کی شکست کا دن ثا بت ہو گا ملک فرید اقبال اعوا ن
گوجرانوالہ(جی پی آئی) حلقہ پی پی 95گوجرانوالہ کے امیدوا رصوبائی اسمبلیملک فرید اقبال اعوان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ۔جس میں حلقہ پی پی 95کے ہزاروں افراد نے شرکت کر کے مفاد پر ست اور ذاتی نمو دو نما ئش کے قیدی امیدواران کیلئے خطرے کو بغل بجا دیا ۔حلقہ کے عوام نے ریلی کے شرکاء کا پھو لو ں کی پتیو ں سے استقبال کیا ۔جگہ جگہ استقبا لیہ ا سٹیج سجا ئے گئے تھے۔جہا ں پر فرید اقبا ل اعوان نے اپنے سپو ٹران کا شکر یہ ادا کیا اور گیا رہ مئی کے دن انتحا بی نشان ٹو کری پر مہر لگا کر کامیاب کروا نے کی اپیل کی ۔ریلی کا اختتا می ا سٹیج چوک فتو منڈ میں سجا یا گیا ۔منتظمین نے ملک فرید اقبال اعوان کا وا لہانہ استقبا ل کرتے ہو ئے ۔اپنے محبو ب قا ئد عوا می امیدوار ملک فرید اقبا ل اعوان کی کا میا بی کیلئے بھر پو ر عزم کا اظہار کیا ۔ملک فرید اعوان نے تما م شرکاء سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کی ریلی نے حلقہکی ترقی اور تبد یلی کی نو ید سنا دی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں تما م دو ستو ں کا مشکو رہو ں ۔جنہو ں نے میرے عزم کو تقو یت بخشی ہے اور ہم نے عزم کیا ہے کہ پی پی 95میں ترقیا تی ترجیحا ت کا اور عوا می خدمت کا آئو ہما رے سا تھ چلیں۔گیارہ مئی جھو ٹے دعو ے کر نے وا لو ں کی شکست کا دن ثا بت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر کوئی اپنے ضمیر اور سمجھ کے مطابق جو ملک و قوم کیلئے بہتر امیدوار ہے اسے ووٹ کاسٹ کریں :عتیق الرحمن
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سابقہ ناظم شاہین آباد میاں عتیق الرحمن نے الیکشن 2013ء سے مکمل علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دوست احباب کو کسی امتحان میں ڈالنے کی بجائے اس فیصلہ پر پہنچے ہیں کہ ہر کوئی اپنے ضمیر اور سمجھ کے مطابق جو ملک و قوم کیلئے بہتر امیدوار ہے اسے ووٹ کاسٹ کریں اس الیکشن میں وہ کسی بھی امیدوار کیلئے ووٹ نہیں مانگے گے۔ جب کہ ایک آزاد امیدوار کی طرف سے پوسٹر پر تصویر آویزاں کرنے پر انہوں نے کہا کہ اس سے میرا کوئی تعلق نہ ہے اور اس کے خلاف میں قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیاہے ۔ اللہ کے فضل سے دوست احباب کی عزت کو ترجیح دی ہے علاقے میں پیار کا ماحول بنانے کیلئے ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیر اور سمجھ کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ اپنے دوست احباب اور اپنے عزیز ورکرزکیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے جو کہ میرا قیمتی اثاثہ ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق انشاء اللہ ان کی ہر ممکن مدد کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔