11مئی کا سورج لٹیروں سے نجات کا پیغام لے کر طلاح ہوگا،جیت عوام ہوگی : رائوناصر علی خاں

لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماء رائوناصرعلی خان میئو،ایم لطیف ارحمان اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ لاہور رانا شہباز خاں نے گزشتہ روپراناکاہنہ 28نمبر سٹاپ پرحاجی اختر حسین ممبرکے ڈیرے پر بڑے جلسہ عام سے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 11مئی کا سور ج لٹیروں ،ڈکووں اور ظالموں سے نجات کا دن ثابت ہوگا۔کھلاڑی ،مداری اور 4کا ٹولہ مل کربھی مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور ایماندری ہی کامیابی کی وجہ ہے ۔ عوام نے پانچ سال تک پیپلزپارٹی کو بڑی ہمت سے برداشت کر کے جمہوریت کے حامی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے اب عوامی نمائندوں کی باری ہے کہ عوام کی اُمنگوکی ترجمانی کریں اور ملک میں پھیلی دہشتگردی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنے میں دیر نہ لگائیں ۔ قوم ملک کوو بھکاری بنانے والوں کا ساتھ ہرگزنہیں دیں۔

میڈیا نے عوام کو باشعور کرنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے جس پرہم میڈیاکے شکرگزار ہیں اور اُمیدکرتے ہیں کے آئندہ بھی میڈیا اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنائے گی اور اُن کے حقوق دے گی ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق بحال کرکے اُن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کراپنا فرض ادا کریں اور ہم اقتدار میں آکر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک و قوم کے حقوق کی جنگ ہر میدان میں لڑیں گے۔بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کو جلد ازجلد ختم کرکے روزگار کے نئے موقعے پیدا کئے جائیں گے تاکہ عوام کو خوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنایا جاسکے۔