لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے جھنگ میں 4سال کی بچی سے زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔وزیراعلی نجم سیٹھی نے جھنگ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے۔
ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعے میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ متاثر خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔