خانیوال : شادی سے انکار پر بہنوئی کا بیوہ سالی پر ظالمانہ تشدد

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک)خانیوال میں شادی سے انکار پر بہنوئی نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوہ سالی کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔خانیوال کے نواحی علاقے اللہ وارث کالونی میں پٹھانی مائی کا شو ہر فوت ہو گیا۔

جبکہ اس کا بہنوئی عارف اس سے شادی کا خواہشمند تھا اور اسے شادی کی پیش کش کی انکار پر سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے پٹھانی مائی کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔