جڑانوالہ : تیز رفتار ویگن الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

Wagon

Wagon

جڑانوالہ(جیوڈیسک)جڑانوالہ میں تیز رفتار وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور سولہ شدید زخمی ہو گئے.جڑانوالہ بھائی پھیرو جانے والی تیز رفتار مسافر ویگن اڈا لنڈیانوالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

جس سے خاتون اللہ جوائی، اکبر علی، شاہد اقبال موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ڈرائیور سمیت سولہ مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پانچ افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔