کراچی(جیوڈیسک)کراچی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام فوج اور پولیس کی نگرانی میں جاری ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں تما م غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جبکہ ملازمین کی سخت چیکنگ کے بعد انہیں اندر داخل ہونیدیاجارہاہے۔
بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بعدان کی ملک کے مختلف حصوں میں ترسیل کا کام بھی فوج اور پولیس کی نگرانی میں با ضابطہ طور پر شروع ہوچکا ہے۔ بیلٹ پیرز کی مالاکنڈ اور چترال کے علاقوں میں ابتدائی ترسیل سخت سیکیورٹی میں کی گئی ہے۔