بھارت(جیوڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور خیرات کے لئے ارادہ ضروری نہیں ہے۔ممبئی بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ خیرات کے لئے ارادہ ضرورت نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک شخص کو بغیر کسی وجہ کے خیرات کرنی چاہیے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہ کہ بالی ووڈ انڈسٹری کا ہر شخص خیرات کر رہا ہے۔
فرق صرف اتنا ہے کہ کچھ لوگ اس کا سرعام تذکرہ کر رہے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خیرات کے لئے ارادے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اگر کوئی صرف نمائش کے لئے ایسا کوئی کام کرتا ہے تو بھی اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ساری زندگی اپنے لئے کماتے ہیں۔ اگر ہم اپنی کمائی میں ایک قطرہ سمندر میں ڈالے کے برابر بھی خیرات کرتے ہیں تو ہی بہت بڑا حصہ ہوگا۔