اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہمارے قتل ہونے والے امیدوار کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔تین لبرل پارٹیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، باقی آزادانہ جلسے کر رہی ہیں۔اسفند یار ولی نے اپنے امیدوار صادق زمان خٹک امیدوار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔
ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ملک میں حکومت کون چلا رہا ہے۔ا نتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان ضرور لگے گا۔نگران حکومت اور الیکشن کمیشن ہمارے امیدوار کے قتل کی ذمہ دار ہیں۔
ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے امیدوار کے قتل کی ایف آئی آر وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ اور الیکشن کمیشن کے خلاف درج کرائیں گے۔