اپر (جیوڈیسک)اورکزئی ایجنسی اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں نامعلوم فراد نے گھرمیں گھس کر قبائلی رہنما کو قتل کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں قسمت ثانگہ اور شین قمر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی۔
جس کے دوران 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور ان کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے بیزوٹ میں روڈ کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے علاقے صنوبر میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما حیدر خان کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی۔جس سے حیدر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔