تحریکِ انصاف ۔۔ایم کیو ایم اور بشعور عوام

Election

Election

آج کل ہر طرف الیکشن کی گہما گہمی ہے الیکٹرانک میڈیا ہو پرنٹ میڈیا ہو یا شوشل میڈیا ہر طرف ہر جگہ الیکشن کا تذکرہ زیرِ بحیث بنا ہوا ہے پچھلے دنوں ہم انٹرنیٹ پر شوشل میڈیا آن لائن نیوز ویب سائٹز کا معمول کے مطابق وزٹ کر رہے تھے جہاں تقریباً تمام ہی ویب سائٹز پر الیکشن 2013 کے حوالے سے الیکشن پول بنے ہوئے ہیں قارئین چاہیں تو وزٹ کرسکتے ہیں ان الیکشن پول میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جو گیارہ مئی کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں کے نام شامل ہیں۔دراصل ان الیکشن پول کے ذریعے عوامی رائے جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ کس کو دینگے اور انکے نزدیک انکی پسند یدہ جماعت کون سی ہے۔لہذا اس الیکشن پول میں ہم نے بھی اپنا حصہ ڈالااور تقریباً تمام سائٹز پر چیک کیا ان الیکشن پولوں میں 75سے 80 فیصد ووٹ کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف سب سے آگے تھی ۔

اس کے بعد 55 سے 60 فیصد ووٹ کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر تھی 18 فیصد ووٹ ساتھ مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر تھی 12 فیصد ووٹ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی چوتھے نمبر پر اور 2 یا 3 فیصد ووٹ کے ساتھ دیگر چھوٹی بڑی جماعتیں تھی ۔یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ رائے صرف ان لوگوں کی ہے جو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے انٹرنیٹ پر اظہارِ رائے دینے والا یہ طبقہ تعلیم یافتہ بشعور اور نئی جنریشن کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا ہے لہذا ان کی رائے کو کسی بھی طور مسترد نہیں کیا جاسکتا۔جو پاکستان کی دو بڑی جماعتوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔جس میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریکِ انصاف اور دوسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ ہے۔

PTI

PTI

پاکستان تحریکِ انصاف کی بات کریں تو اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت کے پیشِ نظر عمران خان پاکستانی سیاست میں ایک ابھرتے ہوئے اسٹار کی حیثیت سے آئے اور بھرپور طریقے سے چھائے ہوئے ہیں ۔لیکن یہ مقام ان کے لیے نیا نہیں کیونکہ وہ آج سے کئی سال پہلے بھی اپنے آپ کو دنیا کی نظروں میں ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے منواچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے آپ کو سیاست کا سلطان راہی سمجھنے والے عمران خان اپنے اکثر جلسوں میں کہیں سلطان رہی کا انداز اپناتے نظر آتے ہیں تو کہیں اپنے چہیرے پر اپنے مخالفوں کو رلا دینے والی مسکراہٹ سجا کر انھیں رونے پر مجبور کردیتے ہیں۔ہم عمران خان یا انکی جماعت کی تعریف نہیں کر رہے اور نہ ہم انکے تبدیلی کے فلسفے سے متفیق ہیں کیونکہ جہاں تک تبدیلی کی بات ہے ہم نے تمام تبدیلی خواہوں کو چودہ جنوری کے قادری صاحب کے ملین مارچ کے حمایتی ترازو میں تول رکھا ہے۔

سب نے دیکھا خان صاحب نے اس دن اپنی باری کے لیے عوامی وفاداری سے کس طرح منہ پھیرا ۔خیر بات پرانی ہوگئی چوہدری شجاعت کی طرح مٹی پائو۔بات چل رہی تھی عوام میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کی مقبولیت کی جوکہ کچھ فرق سے پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں حالانکہ یہ رائے کچھ حلقوں میںاہمیت کی نگاہ سے نہیں دیکھی جائے گی بلکہ ممکن ہے ناگوار ہی گزرے لیکن اسے مسترد بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ایک پڑھے لکھے طبقے کی رائے ہے جو کہ کسی بھی صورت اہمیت کی حامل ضرور ہے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی اگر کسی سیاسی جماعت میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے بشعورتعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں تو وہ متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔سب سے زیادہ گریجویٹ نوجوان آپ کو اس پارٹی میں ملیںگے۔

اس لیے اس جماعت کو نوجوانوں کی جماعت بھی کیا جاتا ہے اور یہ کہ پوری کی پوری پارٹی نوجوان قیادتوں سے بھری پڑی ہے جوکہ سب کے سب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیںیہ اعزاز قیامِ پاکستان سے لیکر اب تک صر ف متحدہ قومی موومنٹ کے حصے میں ہے۔لیکن اب اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بعد اب اگر کسی پارٹی میں نوجوان دلچسپی لے رہے ہیں وہ پاکستان تحریکِ انصاف ہے جہاں پر نوجوانوں کا جوش و ولولہ اپنی بھر پور قیادت کے ساتھ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ آج کا پڑھا لکھا بشعور نوجوان طبقہ اپنے لیے پاکستان کی دو بڑی جماعتوں کو منتخب کرنا چاہتا ہے تو ان دونوں جماعتوں کو بھی عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔

MQM

MQM

ایم کیو ایم اور تحریکِ انصاف کی قیادتیں ایک نئی سوچ اور نئی فکر کو لیکر آگے بڑھ رہی ہیں دونوں کے منشور میں بھی کافی حد تک مماثلت ہے خاص کر لوکل باڈیز کے معاملے پر ہمارے نزدیک دونوں جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آتی ہیں ۔عمران خان صاحب بھی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حامی ہیں اور اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کا مو قف تو سب کے سامنے ہے۔ دونو جماعتیں پاکستان میں نئی قیادت اور نئی جنریشن کی حامی ہیں دونوں جماعتیں ملک سے کرپٹ اور فرسودہ نظامِ حکومت کا خاتمہ چاہتی ہیں ملک میں تبدلی کی خواہ ہیں ۔لہذا دونوں جماعتوں کی قیادت کو آپس میں مل بیٹھ کر ملکی بقا سلامتی اور ترقی کے لئے لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے تحریکِ انصاف کی قیادت کو چاہئے غلط پروپگنڈے اور گمراکن باتوں کے فریب سے نکل کر ایم کیوں ایم کی قیادت کے ساتھ ہاتھ ملائیں اور پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے کام کریں۔

ادھر ایم کیوایم کی قیادت کو بھی اس طرف سوچتے ہوئے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملک میں عوامی جمہوریت اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ ماضی کی روایات کے مطابق ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بھائی نے ہر اس جماعت اور لیڈر کی حوصلہ افزائی کی ہے جس نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی اور ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمے کا عَلم اٹھایا۔

لہذا جس طرح ملک میں وہ کرپٹ جماعتیں جو ہمیشہ کرپشن کے فروغ کا ذریعہ بنتی رہی ہیںاورآج اقتدار کے حصول کی خاطرایک ہو کر مک مکے کی سیاست کر رہی ہیں۔ اسی طرح حقیقی جمہوری جماعتوں کو بھی ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کے لئے ایک ہونا ہوگا ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر تعلیم کی کرنوں سے منور کرنا ہوگا۔ہم آخر میں ایک بار پھر یہ کہنا چاہیں گے کہ آج کا پڑھا لکھا بشعور نوجوان طبقہ اپنے لیے پاکستان کی دو بڑی جماعتوں کو منتخب کرنا چاہتا ہے تو ان دونوں جماعتوں کو بھی عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔

Imran Ahmad Rajput

Imran Ahmad Rajput

تحریر : عمران احمد راجپوت