مغل پورہ(جیوڈیسک) میاں شہبازشریف کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی۔ مغل پورہ میں جلسے سے خطاب کے دوران ان کے منہ سے نکل گیا کہ عوام شیر، تیر اور بلے کو توڑدیں۔مسلم لیگ( ن) کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری نے اپنے محل کا دیا جلایا اور پاکستان کا دیا بجھایا۔
گیارہ مئی کو جو سورج طلوع ہو گا اس سے زرداری کے محل کا دیا گل ہو گا اور پاکستان کا دیا جلے گا۔لاہور کے علاقے لال پل مغل پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہبازشریف نے نوجوان بچے اور بچیوں کو لیپ ٹاپ دیے۔
اگر لیپ ٹاپ نہ دیتا تو کلاشنکوف دیتا۔ زرداری 5سال تو کیا پانچ سو سال میں بھی اندھیرے ختم نہیں کر سکتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیر اور بلا سائیکل پر سوار ہیں۔خان صاحب تحریک انصاف کی بات کرتے ہیں اور نا انصافی کی بنیادرکھ رہے ہیں۔تاہم خطاب کے دوران سابق وزیراعلی کے منہ سے نکل گیا کہ عوام شیر، تیر اور بلے کو توڑدیں۔